سلامتی

ہوائی اڈوں پر چینی فوج سے منسلک حفاظتی سکینر عالمی سطح پر تشویش کا سبب

از پاکستان فارورڈ

سنہ 2020 میں فرانس کے ایک ہوائی اڈے پر حرارتی اور حفاظتی سکینر۔

سنہ 2020 میں فرانس کے ایک ہوائی اڈے پر حرارتی اور حفاظتی سکینر۔

چین کی فوجی اور سیاسی اشرافیہ کے ساتھ گہرے روابط کی حامل کمپنی دنیا کے کچھ حساس ترین ہوائی اڈوں، سرحدی گزرگاہوں اور سفارتی تقریبات کی حفاظتی چھان بین کے لیے ذمہ دار ہے، جس سے رازداری اور ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے 20 جنوری کو خبر دی کہ نیوک ٹیک کمپنی، آمدن کے لحاظ سے، کارگو اور گاڑیوں کے سکینر بنانے والی دنیا کی ممتاز کمپنی بن گئی ہے۔

ایکسرے سیکیورٹی سکینروں جن میں سے ہوائی اڈوں پر مسافر اور سامان گزرتے ہیں، کے علاوہ کمپنی دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے اور آپس میں منسلک آلات بناتی ہے جو شناختی کارڈ یا ٹکٹ کی شناخت، جسمانی درجۂ حرارت کی پیمائش اور چہرے کی شناخت کے قابل ہوتے ہیں۔ کے قابل ہوتے ہیں.

قومی سلامتی کے خدشات کی بناء پر، امریکہ، کینیڈا اور متعدد دیگر مغربی حکومتوں نے نیوک ٹیک کے آلات استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ 28 اکتوبر کو لی گئی اس تصویر میں بیلجیم کے شہر زیبروگے میں استعمال ہونے والا سکینر ٹرک دکھایا گیا ہے۔ [جان تھیس/اے ایف پی]

گزشتہ 28 اکتوبر کو لی گئی اس تصویر میں بیلجیم کے شہر زیبروگے میں استعمال ہونے والا سکینر ٹرک دکھایا گیا ہے۔ [جان تھیس/اے ایف پی]

لیکن اے پی کی جانب سے جائزہ لیے گئے عوامی خریداری، حکومتی اور کارپوریٹ ریکارڈز کے مطابق، یورپی یونین (ای یو) کے 27 میں سے 26 رکن ممالک میں اس کمپنی کے آلات ہیں۔

روس کے ساتھ نیٹو کی سرحدوں پر اور یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر نیوک ٹیک سکینروں کی وجہ سے، مغربی دفاعی حکام اور پالیسی سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خدشہ ہے کہ بیجنگ سکینروں سے حکومتی، صنعتی یا ذاتی ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور ڈچ وزارتِ دفاع میں سائبر سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر بارٹ گروتھوئس نے کہا، "ان آلات کے ذریعے جو ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے وہ بہت حساس ہے۔ یہ ذاتی ڈیٹا، ملٹری ڈیٹا، کارگو ڈیٹا ہے۔ اس سے تجارتی راز داؤ پر لگ سکتے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ صحیح ہاتھوں میں ہے۔ آپ ایک غیر ملکی اداکار کے رحم و کرم پر ہیں جو ایک جغرافیائی سیاسی مخالف اور تزویراتی حریف ہے۔"

سیکیور ٹیک کارپوریشن کے مطابق، نیوک ٹیک حفاظتی مصنوعات پورے وسطی ایشیا میں، خاص طور پر قازقستان میں پائی جاتی ہیں، جہاں کم از کم 26 کسٹم پوائنٹس، بشمول شیمکنت اور الماتے ہوائی اڈے اور اکتاو کی بندرگاہ پر کمپنی موجود ہے۔

طاقت کا پیچیدہ جال

نیوک ٹیک ژن ہُوا یونیورسٹی کی ایک شاخ ہے، بیجنگ میں اشرافیہ کی ایک سرکاری تحقیقاتی یونیورسٹی جس کا قیام سنہ 1911 میں عمل میں آیا تھا۔

سنہ 2012 میں، فوربز نے یونیورسٹی کو چین کی "پاور فیکٹری" کا نام دیا تھا کیونکہ چینی سیاست دانوں کی بڑی تعداد اس کے سابق طلباء میں شمار ہوتی ہے -- بشمول چینی صدر شی جن پنگ، سابق صدر ہو جنتاؤ، سابق وزیر اعظم ژو رونگجی، مرکزی بینک کے سابق گورنر ژو شیاؤچوان اور سابق وزیر خزانہ لو جیوی۔

نیوک ٹیک خود کو "ایک ذمہ دار چینی ہائی ٹیک انٹرپرائز" کہتی ہے جو "آزادانہ اختراع" پر انحصار کرتی ہے۔

لیکن کمپنی کی ملکیت کا ڈھانچہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اثر و رسوخ، جوابدہی اور کنٹرول کے خطوط کو سمجھنا مشکل ہے۔

تاہم، آشکار حقیقت یہ ہے کہ نیوک ٹیک کے سی سی پی کے تعلیمی اور قومی سلامتی کے مفادات سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔

سنہ 2000 کی دہائی کے بیشتر عرصے تک، نیوک ٹیک کو ہُو کے بیٹے، ہو ہائی فینگ چلاتے تھے۔

چین پر توجہ مرکوز رکھنے والی ایک ڈچ اقتصادی انٹیلیجنس کمپنی، داتینا کے مطابق، نیوک ٹیک کی ملکیت کا ڈھانچہ اب شراکت داری کی چار تہوں میں درجن بھر بڑے اداروں پر مشتمل ہے جس میں چار سرکاری ملکیتی تجارتی ادارے اور تین سرکاری ادارے شامل ہیں۔

71 فیصد حصص کے ساتھ، نکٹیک کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر تونگفینگ کو ہے، جو ایک ہائی ٹیک انٹرپرائز ہے جس کی بنیاد سنگھوا یونیورسٹی نے 1997 میں رکھی تھی۔ یہ تعلق کافی حد تک بے ضرر لگتا ہے، لیکن طاقت کے راستے کی پیروی سے ایک پیچیدہ جال آشکار ہوتا ہے۔

ٹونگ فانگ کا سب سے بڑا شراکت دار چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کا سرمایہ کاری بازو ہے، جس کا نیوک ٹیک میں 21 فیصد حصہ بھی ہے۔

سی این این سی ایک سرکاری طور پر چلایا جانے والا توانائی اور دفاعی ادارہ ہے جسے چین کی ریاستی کونسل کنٹرول کرتی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع سی این این سی کو چینی فوجی کمپنی سمجھتا ہے کیونکہ یہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا اشتراک کرتی ہے۔

داتینا کے سی ای او جاپ وان ایتن نے اے پی کو بتایا، "یہاں سوال یہ ہے آیا کہ ہم نیوک ٹیک، جو چینی ریاست کے زیر کنٹرول ہے اور چینی فوج سے منسلک ہے، کو اپنی سرحدی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے کے اہم حصوں میں شامل ہونے کی اجازت دینا چاہتے ہیں یا نہیں"۔

'درحقیقت کوئی کمپنی نہیں'

امریکہ اور کینیڈا، اور یورپی ریاستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے، جواب بھرپور "نہیں" میں ہے۔

جولائی 2020 میں، کینیڈین حکومت کے دفاعی جائزے سے پتہ چلا کہ نیوک ٹیک کے ایکسرے حفاظتی سکینروں کو ممکنہ طور پر خفیہ طور پر معلومات اکٹھا کرنے اور منتقل کرنے، چھوٹے دستی برقی آلات کو خطرے میں ڈالنے یا نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ "مذموم" آلات کی منتقلی کی اجازت دی جا سکے۔

نتیجے کے طور پر، کینیڈا کے حکام نے جاسوسی کے "زیادہ خطرے" کا حوالہ دیتے ہوئے، دنیا بھر میں کینیڈا کے 170 سے زیادہ سفارتی مشنوں پر ایکسرے سکیننگ کا سامان فراہم کرنے کے لیے نیوک ٹیک کی جانب سے پیش کش کو مسترد کر دیا۔

دسمبر 2020 میں، امریکہ شعبۂ تجارت نے نیوک ٹیک کو اپنے بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی اینٹٹی لسٹ میں شامل کیا تھا، نیوک ٹیک کے "کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آلات" کا حوالہ دیتے ہوئے، قومی سلامتی کی بنیاد پر کمپنی کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔

وال سٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) نے جون 2020 میں بتایا کہ خفیہ حکومتی رپورٹ کے جائزے کے بعد، سنہ 2014 سے امریکی ہوائی اڈوں پر نیوک ٹیک آلات پر مؤثر طریقے سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لیکن برسوں کے عرصے کے دوران، نیوک ٹیک نے اپنی پیشکشوں کو کم کر کے یورپ میں قدم جما لیا ہے۔

حریفوں کے مطابق، کمپنی کی بولیاں اپنے حریفوں سے 25-50 فیصد کم ہو سکتی ہیں، اور بعض اوقات ان میں مراعات جیسے لمبے عرصے تک دیکھ بھال کے معاہدے اور سازگار قرضے شامل ہوتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے 26 مئی 2020 کو ایک یادداشت میں کہا کہ نیوک ٹیک "امریکی مینوفیکچررز کے بدلے یورپ میں بنیادی ڈھانچے کے اہم حصوں میں اہم مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے ایک دہائی سے جاری جارحانہ مہم میں شامل ہے۔"

ایک محقق دیدی کرسٹن ٹیٹلو، جو یورپ، ٹیکنالوجی اور غلط معلومات پر چین کے اثرات کے شعبوں میں خصوصی مہارت کی حامل ہیں، نے کہا کہ نیوک ٹیک کی قیمتیں "معاشی سیاسی تدبیر" ہیں۔

انہوں نے اے پی کو بتایا، "درحقیقت یہ کوئی کمپنی نہیں ہے۔ یہ ریاستی ترقی کی مہم کے ایک بازو کی طرح ہے۔"

'ایک تزویراتی سرمایہ کاری'

ڈیٹا کے تحفظ پر کام کرنے والے یورپی پارلیمنٹ کے ایک جرمن رکن ایکسل ووس نے کہا کہ یہ دن بدن خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "ایک یا دو ہوائی اڈوں پر نیوک ٹیک سسٹم ہوں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لیکن انتہائی کم قیمتوں کے ساتھ، بہت سارے علاقے اسے لے رہے ہیں، یہ زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی کا سوال بنتا جا رہا ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ یہ چینی حکومت کی ایک تزویراتی سرمایہ کاری ہے۔"

ووس نے دسمبر 2019 میں یورپی کمیشن (ای سی) کے سینئر اراکین کو ایک ای میل میں نیوک ٹیک کے طرزِ عمل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ای سی یورپی یونین کا انتظامی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی "انتہائی کم سطح کی قیمتوں کا تعین کرنے کی حکمت عملی" سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے مقاصد تجارتی نہیں ہیں بلکہ "یورپی یونین کے تزویراتی بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا پر مبنی علم کو کنٹرول کرنے میں دلچسپی" ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق، نیوک ٹیک کے پاس یورپ کی سمندری کارگو کی چھان بین کے سامان کی مارکیٹ کا 90 فیصد حصہ ہے اور ہوائی اڈے کے مسافروں کے سامان اور کارگو کی چھان بین کے لیے یورپ کی مارکیٹ کا تقریباً 50 فیصد حصہ ہے۔

برلن میں مرکاٹر انسٹیٹیوٹ فار چائنا سٹڈیز کے ڈائریکٹر میکو ہووتاری نے فروری 2020 میں پولیٹیکو کو بتایا، "یہ مشینیں پہلے ہی پورے یورپ میں تعینات ہیں۔ یہ ہر جگہ موجود ہیں۔"

انسانی حقوق کے خدشات

نیوک ٹیک کی ٹیکنالوجی -- خاص طور پر چہرے کی شناخت، فنگر پرنٹ سکین اور انسانی جسم کی سکیننگ "مائیکرو پیمائش" کے استعمال نے -- بھی انسانی حقوق کے خدشات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں۔

کم از کم ایک ملین ایغور اور دیگر ترک بولنے والے، زیادہ تر مسلم اقلیتیں سنکیانگ میں "سیاسی دوبارہ تعلیم" کے کیمپوں میں قید ہیں۔

کیمپ کے سابق قیدیوں کے ساتھ آزادانہ تحقیقات اور انٹرویوز نے کیمپوں کے اندر جسمانی اور ذہنی اذیتوں، برین واشنگ، منظم عصمت دری اور جنسی استحصال کو آشکار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مغربی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد -- بشمول امریکہ، کینیڈا، نیدر لینڈز، برطانیہ، بیلجیم اور فرانس -- کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں بیجنگ کی پالیسیاں "انسانیت کے خلاف جرائم" اور "نسل کشی" کے مترادف ہیں۔.

نیوک ٹیک کی چینی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے، بشمول سنکیانگ، کمپنی کے لیے "اہم کاروباری علاقے" ہیں۔

چینی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق، کمپنی سنکیانگ میں پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، ایکسرے کا سامان، لائسنس پلیٹ کی شناخت کرنے والے آلات اور علاقے کے دارالحکومت ارومچی میں سب وے کے لیے ایک مربوط حفاظتی نظام فراہم کرتی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500