دستبرداری

پاکستان فارورڈ کثیر طرفہ و دوطرفہ اشتراکی معاہدوں کے ذریعےعلاقائی استحکام کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے یو ایس سینٹ کام کے اشتراک سے ایک ویب سائیٹ ہے۔ پاکستان فارورڈ خطے میں دہشتگردانہ کاروائی اور دہشتگردی کی حمایت، ہر دو، کے لیے سدِ راہ بننے والی مثبت پیشرفت پر بھی مرکوز ہے۔ یہ سائیٹ خطے بھر سے اور خطے سے متعلق پاکستان فارورڈ کے تنخواہ یافتہ نامہ نگاروں کی خبروں اور تجزیاتی مقالات، انٹرویوز اور تبصروں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقائی قارئین کو خطے میں مستقبل کے استحکام سے متعلق معلومات کے وسیع سلسلہ کا پورٹل فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

لنکس سے متعلق دستبرداری

ویب سائیٹ پاکستان فارورڈ کے اندر سے سے حکومتِ امریکہ کی عملداری سے باہر کی ویب سائیٹس کے لنکس یا تجارتی اداروں، فرم، یا کارپوریشن کے ناموں کا استعمال صارفین کی سہولت کے لیے ہیں۔ اس قسم کا استعمال امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے کسی نجی شعبہ کی ویب سائیٹ، مصنوع یا سروس کی توثیق یا منظوری پر مشتمل نہ ہے۔ ان مقامات پر آپ کو دستیاب معلومات پر امریکی محکمۂ دفاع کسی قسم کا مدیرانہ رسوخ استعمال نہیں کرتا۔ ایسے لنکس اس سائیٹ کے بیان کردہ مقصد کی مطابقت میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ پاکستان فارورڈ کی جانب حوالہ دینے والے تمام لنکس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

ناشرانہ حقوق کی معلومات

اس ویب سائیٹ پر دستیاب معلومات عوامی ملکیت ہیں اور، ماسوائے اس کے کہ ناشرانہ حقوق کی نشاندہی کی گئی ہو، انہیں بلا اجازت نقل کیا اور تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اصل منبعٔ معلومات کا حوالہ دینے کی پذیرائی کی جاتی ہے۔ اگر کسی تصویر، نقش یا دیگر مواد پر ناشرانہ حقوق کی نشاندہی کی گئی ہو تو اصل ماخذ سے ایسے مواد کو نقل کرنے کی اجازت کا حصول لازم ہے۔

انتباہِ ذمہ داری

پاکستان فارورڈ پر درست اور مکمل معلومات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم، اکثر قلیل حدِ وقت میں اپ لوڈ کیے گئے، دستیاب دستاویزات کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہم فراہم شدہ معلومات کی درستگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

نہ تو حکومتِ امریکہ، اور نہ ہی امریکی محکمۂ دفاع یا اس کے ملازمین یا کنٹریکٹر ہی، قابلِ تجارت ہونے اور کسی خاص مقصد کے لیے موزوں ہونے کی ضمانتوں سمیت، اس ویب سائیٹ، پاکستان فارورڈ پر موجود دستاویزات اور معلومات سے متعلق کوئی تحریری یا غیرتحریری ضمانت نہیں دیتے۔

امریکی محکمۂ دفاع اور پاکستان فارورڈ کے ڈیٹا کی تیاری، ترتیب یا تشہیر میں کسی بھی طور سے شریک کوئی بھی دیگر قانونی وجود اس دستاویز کی وساطت سے، سائیٹ کے قارئین کو فراہم کیے گئے ڈیٹا کے کسی بھی قسم کے نامناسب، غیرموزوں یا دھوکہ دہی پر مبنی استعمال سے بطورِ کل پیدا ہونے والی کسی بھی ذمہ داری سے دستبردار ہوتے ہیں۔ مزید برآں، نہ تو امریکی محکمۂ دفاع اور نہ ہی اس کے کنٹریکٹر اس ویب سائیٹ پر موجود مواد کے نامناسب، غیرموزوں یا دھوکہ دہی پر مبنی استعمال سے پیدا ہونے والے مالی یا کسی بھی قسم کے دیگر نتائج کے لیے ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔ پاکستان فارورڈ کے ڈیٹا سے رجوع یا اس کا استعمال از خود درج بالا دستبرداریٔ ذمہ داری کی مکمل قبولیت تصور ہو گی۔

بیانِ رازداری و تحفظ

امریکی محکمۂ دفاع اس امر کا تعین کرنے کے لیے کہ کون سی معلومات زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم دلچسپی کی حامل ہیں یا نظام کی کارکردگی کا تعین کرنے کے لیے اعدادو شمار کا خلاصہ تشکیل دینے کی غرض سے سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتا ہے۔ پاکستان فارورڈ پر آپ کے وزٹ سے متعلق جمع کی جانے والی معلومات درج ذیل قسم کی ہے: اس انٹرنیٹ ڈومین کا نام جس سے آپ پاکستان فارورڈ تک رسائی کرتے ہیں اور آپ کے اس سائیٹ تک رسائی کا وقت اور تاریخ۔ اگر آپ کسی ای میل پیغام میں پاکستان فارورڈ کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم صرف آپ کی ای میل کا جواب دینے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔

سائیٹ سیکیورٹی کے مقصد سے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ سہولت تمام صارفین کو میسر رہے، امریکی محکمۂ دفاع معلومات اپ لوڈ کرنے یا تبدیل کرنے یا علاوہ ازیں نقصان پہنچانے کی غرض سے کی گئی غیر مجاز اقدامات کی شناخت کے لیے سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتا ہے۔ اس نگرانی کے نتیجہ میں حاصل کی گئی معلومات نفاذِ قانون کی مجاز تفتیش کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ اس سروس پر معلومات اپ لوڈ یا تبدیل کرنے کی غیر مجاز کوششیں سختی سے ممنوع ہیں اور 1986 کے کمپیوٹر فراڈ اینڈ ایبیوز ایکٹ کے باب 18 یو۔ ایس۔ سی شق 1001 اور 1030 کے تحت قابلِ سزا ہو سکتی ہیں۔ درج بالامقاصد کے علاوہ انفرادی صارفین یا ان کے استعمال کی عادات کی شناخت کے لیے کوئی اور کوشش نہیں کی جاتی۔

مزید معلومات کے لیے

اگر یہاں پیش کی گئی معلومات سے معتلق آپ کے کوئی سوالات یا آرا ہیں تو برائے مہربانی [ہم سے رابطہ کریں] پر ویب انفارمیشن مینیجرز کو ای میل کریں۔