توانائی

نقدی کی کمی سے دوچار کریملن کو سہارا دیتے ہوئے، چین کی جانب سے روسی تیل کی ترسیل کے لیے سُپر ٹینکر وقف

از پاکستان فارورڈ

چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کی چنگ ڈاؤ بندرگاہ پر کھینچنے والی کشتیاں ایک آئل ٹینکر کو روک رہی ہیں۔ [ایس ٹی آر / اے ایف پی]

چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کی چنگ ڈاؤ بندرگاہ پر کھینچنے والی کشتیاں ایک آئل ٹینکر کو روک رہی ہیں۔ [ایس ٹی آر / اے ایف پی]

تجارتی ذرائع اور ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، بیجنگ نے یورپی یونین (ای یو) کی پابندی اور جی 7 کی قیمت کی حد کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے، اور کم از کم چار سپر ٹینکرز کو روسی یورال خام تیل چین بھیجنے کے لیے مختص کیا ہے.

ذرائع کا کہنا تھا کہ پانچواں سُپر ٹینکر بھارت کو خام تیل بھیج رہا تھا۔

رائٹرز نے 13 جنوری کو خبر دی کہ تجارتی ذرائع اور ایکون شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، تمام پانچ کھیپیں 22 دسمبر سے 23 جنوری کے درمیان طے کی گئی تھیں۔

چین اور ہندوستان نے رعایتی روسی تیل کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی خریداروں نے دیگر سپلائرز سے رجوع کر لیا ہے۔

ایک تصویر میں 30 نومبر 2021 کو آرکٹک سرکل میں جزیرہ نما گیدان میں نوواٹیک کے آرکٹک ایل این جی 2 منصوبے کے وسائل کی بنیاد، اترینیئے فیلڈ میں کنویں سے مواد بہہ رہا ہے۔ [نتالیہ کولسنیکوفا/اے ایف پی]

ایک تصویر میں 30 نومبر 2021 کو آرکٹک سرکل میں جزیرہ نما گیدان میں نوواٹیک کے آرکٹک ایل این جی 2 منصوبے کے وسائل کی بنیاد، اترینیئے فیلڈ میں کنویں سے مواد بہہ رہا ہے۔ [نتالیہ کولسنیکوفا/اے ایف پی]

روسی تیل پہنچانے والے ٹینکروں کے لیے ممکنہ سمندری راستے۔ [کاروان سرائے]

روسی تیل پہنچانے والے ٹینکروں کے لیے ممکنہ سمندری راستے۔ [کاروان سرائے]

لیکن جی 7 کے ارکان کے بعد، یورپی یونین اور آسٹریلیا نے مغربی کارگو سروسز اور انشورنس کے استعمال کو محدود کرتے ہوئے، 3 دسمبر کو تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے بعد روسی برآمدات کے لیے جہاز رانی کے جہازوں میں کمی کر دی ہے۔

60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد یورپی یونین سے باہر کے ممالک کو سمندری روسی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن شپنگ، انشورنس اور ری انشورنس کمپنیوں کو اس معمالے میں پڑنے سے منع کرتی ہے جب تک کہ اس حد سے کم قیمت پر فروخت نہ کیا جائے۔

رائٹرز اور بلوم برگ نے 9 دسمبر کو خبر دی کہ چین، جو روس کا تیل کا سب سے بڑا خریدار اور دنیا کا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، نے قیمت کی حد سے اتفاق نہیں کیا ہے اور تاجر معمول کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق، قیمت کی حد خاص طور پر روس کی آمدنی -- اور یوکرین میں جنگ چھیڑنے کی اس کی صلاحیت -- کو مزید کم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ مسلسل رسد کے ذریعے عالمی توانائی کی منڈیوں کو مستحکم رکھا گیا ہے۔

اس خلاء کو چین پُر کر رہا ہے

دی فنانشل ٹائمز نے 2 دسمبر کو خبر دی کہ قیمت کی حد کے اطلاق سے پہلے کے ہفتوں میں، روس نے پابندیوں کو روکنے میں مدد کے لیے 100 سے زائد پرانے ٹینکرز کا بیڑا جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ "مشکوک بیڑا" قیمت کی حد کے اثرات کو کم کر سکتا ہے لیکن اس طرح کے اقدامات کے مکمل اثر کو ختم کرنے میں ناکام رہے گا۔

بیجنگ اس خلاء کو پُر کرنے کے لیے آگے بڑھا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، کھیپ میں شامل چینی فرم کے ایک ایگزیکٹو نے تخمینہ لگایا کہ سنہ 2023 میں کل 18 چینی سُپر ٹینکرز اور مزید 16 افرامیکس-سائز کے جہاز روسی خام تیل کی ترسیل کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جو ایک سال میں 15 ملین ٹن، یا کل یورال برآمدات کا تقریباً 10 فیصد ہے۔

یوکرین میں جنگ شروع ہونے سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی "لا محدود" دوستی کے اعلان کے درمیان، بیجنگ نے عالمی سطح پر ایک نازک توازن کا کردار ادا کیا ہے۔

چینی حکومت نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت -- یا حمایت -- کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور کریملن کے "خصوصی آپریشن" کے بارے میں پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دہرایا ہے۔

یہ روس پر اقتصادی پابندیوں کا مخالف ہے، اور اس نے یوکرین کی جنگ پر اقوام متحدہ کی رائے شماریوں میں یا تو ووٹ نہیں دیا یا پھر روس کا ساتھ دیا ہے۔

بیجنگ اور ماسکو کے بیانات جس میں "مشترکہ سلامتی" اور "منصفانہ عالمی نظام" کا ذکر کیا گیا ہے وہ فوجی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ دونوں حکومتوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تاہم، چین نے، مغربی پابندیوں سے خوفزدہ ہو کر، روس کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، جس کی وجہ سے پیوٹن دوسرے بین الاقوامی شودروں، ایران اور شمالی کوریا سے ڈرون اور توپ خانے کے گولے خریدنے کی ذلت آمیز ضرورت پر مجبور ہوا ہے۔

یوکرین کی جنگ نے پیوٹن کی سفارتی اور سیاسی حیثیت کو کمزور کر دیا ہے۔

ستمبر میں روسی صدر نے چینیوں کو "سخت سودے بازی کرنے والے" قرار دیا - یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ شی ان کا فائدہ اٹھا کر روسی قدرتی گیس پر بھاری رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایشیاء کے لیے، ہر طرح سے ضروری

یورپی راستوں کے بند ہونے کے بعد، ایشیائی منڈیوں کے لیے طویل سفر اور مال برداری کی ریکارڈ بلند شرحوں نے روس کے برآمدی منافعے کو کھا لیا ہے۔

فارچون نے 8 نومبر کو خبر دی کہ گزشتہ سال کے آخر میں، روس نے ایشیائی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک چھوٹا راستہ آزمایا، جس نے اپنی دوسری بار خام تیل کی کھیپ آرکٹک سرکل کے ذریعے 3,300 میل (5,310 کلومیٹر) کے سفر پر بھیجی۔

شمالی سمندری راستے سے تیل کی پہلی ترسیل – کرۂ ارض کے کچھ سخت ترین جہاز رانی کے حالات کے درمیان، جہاں آئس برگ اور جمنے کی صورتحال عام ہے – سنہ 2019 میں ہوئی تھی۔

فارچون نے بتایا کہ "یہ سفر یورپ اور مشرقی ایشیاء کے درمیان سب سے مختصر راستہ ہے، جس میں روس کی بالٹک بندرگاہوں سے چین تک پہنچنے میں نہر سویز کے روایتی راستے سے آدھا وقت لگتا ہے"۔

تیل کی تجزیاتی فرم کپلر کے خام تیل کے اہم تجزیہ کار وکٹر کاٹونا نے کہا، "یورپ پہلے ہی بند ہے۔ اگر وہ خرید نہیں رہے تو، اگر آپ 20 دنوں میں چین تک پہنچنے کے لیے شمالی سمندری راستہ استعمال کر سکتے ہیں تو پوری کائنات کا چکر کیوں لگائیں؟"

5 جنوری کو ایشیاء فنانشل نے خبر دی کہ آرکٹک تیل عام طور پر مغرب میں بھیج دیا جاتا ہے، لیکن قیمت کی حد میں تبدیلی آئی ہے۔

سنگاپور کے مقامی ایک تاجر نے کہا، "یہ تمام آرکٹک کروڈز عام طور پر یورپی یونین جاتے ہیں لیکن اب انہیں کہیں اور جانا پڑتا ہے۔ اب ہندوستان اور چین ان کے بڑے گھر ہیں"۔

مالیاتی منڈی کے اعداد و شمار اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والے امریکی-برطانوی عالمی فراہم کنندہ ریفینیٹو کے مطابق، شمال مغربی روس کی مرمانسک بندرگاہ میں کم از کم تین آئل ٹینکرز جو آرکٹک کروڈ کو لوڈ کر رہے ہیں، اب چین کی طرف جا رہے ہیں۔

ان میں سے ایک ٹینکر -- نکولے زوئیف، ایک روسی ملکیتی خام تیل کا ٹینکر جو لائبیریا کے جھنڈے کے نیچے اڑ رہا ہے -- تقریباً 780,000 بیرل خام تیل لے کر جا رہا ہے۔ اس کی صحیح حتمی منزل ابھی تک عام نہیں کی گئی ہے۔

ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ مزید دو ٹینکرز -- این ایس براوو (ایک چینی ساختہ، روسی ملکیت کا جہاز) اور گلیڈی ایٹر (ایک یونانی کمپنی کی ملکیت اور اس کی جانب سے چلایا جاتا ہے) -- کے 3 اور 15 فروری کو مشرقی چین کے چنگ ڈاؤ پہنچنے کی توقع ہے۔

دونوں جہاز تقریباً 900,000 بیرل خام تیل لے کر جا رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500