نور سلطان -- روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ اپنے ممالک کے آمرانہ ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لیے وسطی ایشیا کے دورے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
شی بدھ (14 ستمبر) کے روز سابق سوویت قازقستان پہنچے جو کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ابتدائی دنوں کے بعد سے چینی رہنماء کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔
وسطی ایشیاء کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، شی جن پنگ، سمرقند، ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں، جو قدیم شاہراہ ریشم پر ایک پڑاؤ ہے۔
ایس سی او چین، روس، بھارت، پاکستان اور چار وسط ایشیائی ممالک - قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان پر مشتمل ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، شی نے اپنی آمد سے قبل منگل کے روز قازقستان کے ساتھ "مشترکہ سلامتی کا دفاع" کرنے کا عزم کیا۔
"چین قازقستان کے ساتھ قانون کے نفاذ، امن و امان اور دفاع میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے،" شی نے قازق میڈیا کے لیے ایک مضمون میں لکھا جسے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے دوبارہ شائع کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ قازقستان کے ساتھ منشیات کی سمگلنگ اور بین الاقوامی منظم جرائم کے ساتھ ساتھ اس چیز کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے جسے چین "تین برائیاں" کہتا ہے۔
ایسا تعاون بہت سے قازقوں کے لیے ناپسندیدہ ہے، جو اپنے ملک میں چینی ساختہ نگرانی کے کیمروں کے بے تحاشہ پھیلاؤاور قازق سرزمین کے بارے میں چینی حکومت کے بالواسطہ دعووں سے پریشان ہیں.
چینی حکومت اس سے قبل "تین برائیاں" کی اصطلاح استعمال کر چکی ہے -- جسے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسندی سے تعبیر کیا جاتا ہے -- اپنے انتہائی مغربی علاقے سنکیانگ میں اپنے کریک ڈاؤن کا حوالہ دینے کے لیے، جس کی سرحد قازقستان سے ملتی ہے۔
سی سی ٹی وی نے خبر دی کہ ازبک میڈیا کے لیے ایک الگ مضمون میں، شی نے "سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطرات اور مشکلات کو حل کرنے" کا عہد کیا اور کہا کہ ازبکستان کا "افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے میں منفرد کردار ہے"۔
افغانستان میں چین کی "قرارداد" کے ہدف کا ایک حصہ ملک کی وسیع معدنی دولت تک رسائی حاصل کرنا اور ایشیاء میں مزید عسکری قدم جمانا ہے.
مغرب کا 'متبادل'
توقع ہے کہ سربراہی اجلاس کے دوران شی کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہو گی۔
ان کی انتہائی متوقع ملاقات اس وقت ہونی ہے جب روس کو یوکرین پر اپنے حملے میں شرمناک دھچکے لگ رہے ہیں۔ چین بیان بازی سے پیوٹن کی حمایت اور "کوئی حد نہیں" والی دوستی میں ثابت قدم رہا ہے۔
البتہ، چین نے مغربی پابندیوں سے خوفزدہ ہو کر، روس کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، جس کی وجہ سے پیوٹن کو دوسرے بین الاقوامی شودروں ایران اور شمالی کوریا سے بالترتیب ڈرون اور توپ خانے کے گولے خریدنے کی ذلت آمیز صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ ہفتے پیوٹن نے چینیوں کو "سخت بھاؤ تاؤ کرنے والے" قرار دیا -- یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ شی اپنے ساتھی آمر کا فائدہ اٹھا کر روسی قدرتی گیس پر بھاری رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کریملن نے منگل کے روز کہا کہ سربراہی اجلاس مغربی دنیا کے لیے ایک "متبادل" کا مظاہرہ کرے گا۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا، "ایس سی او کے تمام اراکین ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے کھڑے ہیں،" انہوں نے سربراہی اجلاس کو "بڑے پیمانے پر جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پس منظر کے خلاف" ہونے کے طور پر بیان کیا۔
جبکہ ماسکو اور بیجنگ "انصاف" کی بات کرتے ہیں، تو دونوں حکومتوں کے ساتھ منسلک جرائم اور بدانتظامی کے سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقات جاری ہیں، جن میں روسی افواج کے ذریعے شہریوں پر تشدد اور پھانسی اور چینی کمیونٹی پارٹی کی طرف سے اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک شامل ہے۔
'آمریت کے لیے محفوظ' ایک دنیا
بیجنگ اور ماسکو کی فرسودہ صداقتیں ایک زیادہ مذموم ایجنڈے کی تردید کرتی ہیں، تاہم، وسط ایشیا اور اس سے آگے کے مضمرات کے ساتھ۔
پیوٹن اور شی جن پنگ نے اس سال کے شروع میں ایک ملاقات میں عالمی سیاسی اور فوجی نظم کے "نئے دور" میں ایک ساتھ رہنے کا عزم کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کی کوئی ایسی قسم "نہیں ہے جو سب کے لیے موزوں ہو" -- ماسکو اور بیجنگ کے لیے ایک آسان دعوی، جو اپنے اثر و رسوخ کے دائرے میں جمہوری تحریکوں سے لڑ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ، "روس اور چین بیرونی طاقتوں کی طرف سے اپنے مشترکہ ملحقہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف کھڑے ہیں، کسی بھی بہانے خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، رنگین انقلابات کی مخالفت کرتے ہیں، اور تعاون میں اضافہ کریں گے"۔
لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی کے ماہر سیاسیات سٹیو سانگ نے اُس وقت کہا تھا کہ اولمپکس کے افتتاح پر عوام میں ظاہر ہوتے ہوئے، پیوٹن اور شی نے "دنیا کو آمریت کے لیے محفوظ بنانے کے لیے ایک بہتر عزم ظاہر کیا، خصوصاً سابق اشتراکیت پسند ممالک میں"۔