انتخابات

روس اور ایران کلیدی انتخابات سے قبل امریکی ووٹران کو دھمکاتے ہوئے پکڑے گئے

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

21 اکتوبر کو امریکی ووٹران ویانا، مغربی ورجینیا میں 3 نومبر کے صدارتی انتخابات کی پیشگی رائے دہی کرنے کے لیے قطار بنائے ہوئے ہیں۔ [سٹیفن زینر/اے ایف پی]

21 اکتوبر کو امریکی ووٹران ویانا، مغربی ورجینیا میں 3 نومبر کے صدارتی انتخابات کی پیشگی رائے دہی کرنے کے لیے قطار بنائے ہوئے ہیں۔ [سٹیفن زینر/اے ایف پی]

واشنگٹن – امریکی حکام نے بدھ (21 اکتوبر) کو اعلان کیا کہ روسی اور ایرانی حکومتوں نے امریکی ووٹران کی معلومات حاصل کی ہیں اور 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلف نے کہا، ایرانی حکومت نے "ووٹران کو دھمکانے" اور "سماجی بے چینی بھڑکانے" کی غرض سے بطورِ خاص امریکیوں کو "بے وقوف بنانے والی" ای میلز ارسال کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے ایک ویڈیو بھی پھیلائی جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ جرائم پیشہ بشمول امریکہ کے باہر سے، دھوکہ دہی سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ریٹکلف نے کہا کہ روس اور ایران، دونوں حکومتیں درج شدہ ووٹران کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں، جس سے ان کا خیال ہے کہ تذبذب پیدا ہو گا، ابتری پھوٹ پڑے گی، اور امریکی جمہوریت پر اعتماد کی بیخ کنی ہو گی۔

انہوں نے کہا، "یہ اقداماتمایوس دشمنوں کی جانب سے مایوس کن کوششیںہیں۔"

یہ اعلانات درج شدہ ووٹران سے، معلوم مسلح ملیشیا گروہ کی جانب سے انفرادی طور پر خطاب کی جانے والی ای میلز موصول ہونے کی اطلاعات ملنے بعد سامنے آئے۔

دھمکی آمیز مواد

ان ای میلز میں موصول کنندگان پر ایک خاص طریق پر ووٹ ڈالنے کے لیے زور دیا گیا، "یا یہ کہ ہم تمھارے پیچھے ہوں گے۔"

ان میں کہا گیا، "ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ تم نے کس امّیدوار کو ووٹ دیا، اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسے سنجیدگی سے لیتا۔"

ریٹکلف نے امریکی وفاقی دفتر برائے تفتیش (ایف بی آئی) کے ڈائرئکٹر کرسٹوفر ورائے کے ہمراہ یہ وضاحت نہیں کی کہ روسیوں اور ایرانیوں نے ووٹران کی معلومات کیسے حاصل کیں، یاروسی اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس نے بار ہا تنبیہ کی ہے کہ امریکی ووٹران پر اثرانداز ہونے کے مقصد سےروس ایران اور چین کی حکومتیں سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی کوششوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ورائے نے اس امر پر زور دیا کہ امریکی انتخابات کے نظام محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم اپنے انتخابات میں کوئی غیرملکی رسوخ یا کوئی بھی ایسی مجرمانہ سرگرمی برداشت نہیں کریں گے جو آپ کے ووٹ کے تقدس کو خطرے میں ڈالے یا انتخابات کے نتائج پر عوامی اعتماد کی بیخ کنی کرے۔"

جمعرات (22 اکتوبر) کو ایران اور روس میں حکام نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500