غالانائی -- مہمند ڈسٹرکٹ کے شہریوں نے سائیکلوں اور گدھا گاڑیوں کی ریس سے یومِ پاکستان (23 مارچ) منایا۔
حکام کے مطابق، ڈسٹرکٹ کے کھیلوں اور ثقافت کے شعبہ نے ان ریسوں کا انعقاد کیا جس میں 15 سے 23 مارچ کے دوران 100 سے زیادہ شرکاء شامل ہوئے۔
امن کے قیام کے ساتھ، جو کہ صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران جاری کامیاب مہمات کے باعث ممکن ہوا ہے، تماشائیوں کی بڑی تعداد کھیلوںکو دیکھنے کے قابل ہو سکی۔
مہمند ڈسٹرکٹ سے قومی اسمبلی کے ایک رکن ساجد خان نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "حکومت قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو خصوصی توجہ دے رہی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا نوجوانوں پر بہت مثبت اثرہوتا ہے۔
مہمند ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی بزرگ علی گوہر نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "ان علاقوں میں کھیلوں کی تقریباتامن کی بحالی کے بعد شروع ہوئی ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو قبائلی علاقوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں جیسے کہ کھیلوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
ستائش کرتے ہیں
جوابتبصرے 1