پناہ گزین

افغانوں کو ایران سے ملک بدری سے پہلے کی مار پیٹ، تشدد یاد ہیں

از عمر

حالیہ ہفتوں میں ایران سے ملک بدر کیے گئے بہت سے افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان بھیجنے سے قبل ایرانی پولیس اور عام شہریوں نے بے دردی سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ [عمر/سلام ٹائمز]

. ہرات -- ایران سے ملک بدر کیے جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے پر، پولیس کے ساتھ ساتھ عام ایرانیوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ملک بدر کیے گئے افغانوں کے مطابق، تشدد بنیادی طور پر ان لوگوں پر ہو رہا ہے جن کے پاس رہائشی اجازت نامے نہیں ہیں۔

تخار کے رہائشی 23 سالہ نقیب اللہ غفوری جو تہران میں ایک دکان پر کام کرتے تھے، نے بتایا کہ اسے ایرانی پولیس نے گرفتار کیا اور مارا پیٹا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ایرانی فوجیوں نے غفوری کو مقامی جیل میں اس وقت قید کیا تھا جب اس کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔

ایران میں زخمی ہونے والے 74 سالہ کلیم اللہ نوری کی تصویر 10 اپریل کو ہرات شہر میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ میں لگی ہوئی ہے۔ [عمر/سلام ٹائمز]

ایران میں زخمی ہونے والے 74 سالہ کلیم اللہ نوری کی تصویر 10 اپریل کو ہرات شہر میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ میں لگی ہوئی ہے۔ [عمر/سلام ٹائمز]

تخار کا رہائشی 23 سالہ نقیب اللہ غفوری 10 اپریل کو ہرات شہر میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ میں چہل قدمی کرتے ہوئے، جب وہ تہران میں تھا تو ایرانی حکام نے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔ [عمر/سلام ٹائمز]

تخار کا رہائشی 23 سالہ نقیب اللہ غفوری 10 اپریل کو ہرات شہر میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ میں چہل قدمی کرتے ہوئے، جب وہ تہران میں تھا تو ایرانی حکام نے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔ [عمر/سلام ٹائمز]

اس نے بار بار ایرانی فوجیوں سے کہا کہ وہ اسے ہسپتال جانے دیں لیکن علاج کرانے کے بجائے اسے شدید زدوکوب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہیوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں کے پاس افغانوں کا علاج کرنے کے لیے فارغ وقت نہیں ہے اور غیر قانونی مہاجرین کو اپنے ملک میں علاج کروانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایرانی حکام نے غفوری کو ایک کیمپ میں منتقل کیا، جہاں اسے اور دیگر افغانوں کو رکھا گیا اور ہراساں کیا جاتا رہا اور زدوکوب کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا، " کیمپ جاتے وقت راستے میں مجھے درد ہو رہا تھا، لیکن انہوں نے مجھے راستے میں یا کیمپ میں پانی یا کھانا نہیں دیا، اور آخر کار مجھے ملک بدر کر دیا گیا۔ میں نے افغانستان واپسی کا طویل سفر خالی پیٹ کیا جب میں شدید تکلیف میں تھا۔"

انٹرویو کے وقت 10 اپریل کو غفوری ہرات میں اقوام متحدہ (یو این) کے پناہ گزین کیمپ میں زیر علاج تھے۔

غفوری نے کہا، "پولیس نے میرے درجنوں دوستوں کو بھی گرفتار کیا ہے اور ... انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے ہیں اور کیبلوں سے مارا پیٹا ہے"۔

انہوں نے کہا، "جب میں زخمی ہوا تھا اس کے بعد سے مجھے ہرات شہر پہنچنے میں چار دن لگے۔ میں بہت تکلیف میں تھا اور یہاں تک کہ ایک گھنٹہ بھی سو نہیں سکتا تھا۔"

غیر دستاویزی افغانوں کے خلاف تشدد

ایرانی حکومت نے، کچھ مقامی آبادی کے تعاون سے، حال ہی میں ان افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے لیے ایک عوامی مہم شروع کی ہے جن کے پاس رہائشی اجازت نامے نہیں ہیں۔

حال ہی میں ملک بدر کیے گئے متعدد افغان مہاجرین نے بتایا کہ ایرانی فوج اور کچھ مقامی لوگوں نے ایسے افغانوں کو تلاش کرنے کے لیے پورے ایرانی شہروں میں تلاش شروع کر دی ہے۔

ایرانیوں کی جانب سے ان کو شناخت کرنے کے بعد، افغانوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور ملک بدر کرنے سے پہلے کچھ دنوں کے لیے جیل میں رکھا جاتا ہے۔

صوبہ کاپیسا سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ کلیم اللہ نوری کا کہنا ہے کہ اصفہان میں ہونے والی مار پیٹ میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

نوری کام کے سلسلے میں ایران گیا تھا اور کچھ دن پولٹری فارم میں گزارے لیکن ان کی گرفتاری کے بعد انہیں اجرت دیے بغیر کام سے نکال دیا گیا تھا۔

انہوں نے 10 اپریل کو ہرات میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سے کہا کہ کئی نوجوان ایرانی آدمیوں نے انہیں چھڑی سے مارا تھا۔

ان کے سر، ٹانگوں اور کمر پر چوٹیں آئیں۔ نوری نے کہا کہ ام کے سر اور ٹانگ کی چوٹوں سے خون بہہ رہا تھا اور ایرانی فوجیوں نے انہیں کئی ہفتوں تک علاج کے بغیر جیل میں ڈال دیا۔

وہ 10 دن کے بعد ہرات پہنچے۔ ان کے زخم ٹھیک ہو گئے ہیں، لیکن ان کے جسم پر نشانات اب بھی دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ "ایرانی لوگ افغانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان بھیڑ بکریاں ہیں اور انہیں کھلیانوں میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے تقریباً 50 سے 60 لوگوں کو ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر دیا"۔

غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے ایران جانے والے نوری نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایران واپس نہیں جائیں گے، چاہے انہیں افغانستان میں بھوک سے ہی کیوں نہ مرنا پڑے۔

نفسیاتی اذیت

تشدد نے ایران میں رہنے والے کچھ افغانوں کو گرفتاری یا ہراساں کیے جانے کے خوف سے روپوش ہونے پر مجبور کر دیا ہے خواہ ان کے پاس رہائشی اجازت نامہ ہی کیوں نہ موجود ہو۔

ایران کے شہر یزد میں رہنے والے ہرات کے رہائشی عبدالقادر بہبودی نے 12 اپریل کو بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے۔

وہ اور ان کا خاندان دو دہائیوں سے ایران میں مقیم ہیں۔

بہبودی نے کہا، "میں ایران میں ایک تعمیراتی کمپنی میں 20 سال سے کام کر رہا ہوں، لیکن مجھے ڈر ہے کہ اگر پولیس مجھے گرفتار کر لیتی ہے تو میں اپنے سب کچھ -- اپنی نوکری – سے محروم ہو جاؤں گا"۔

انہوں نے کہا کہ اپریل کے اوائل میں مشہد میں دو ایرانی علماء کے قتل کے بعد افغانوں کے لیے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔ پولیس نے ازبک نژاد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا، لیکن اس قتل سے افغان مخالف جذبات کی لہر دوڑ گئی۔

بہبودی نے کہا کہ میرے چار بچے سکول سے نکالے جانے اور پولیس کے حوالے کیے جانے کے خوف سے سکول نہیں جاتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500