صحت

امریکہ دنیا کو کووڈ-19 ویکسین کی 500 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

امریکی صدر جو بائیڈن 10 جون کو برطانیہ میں کووڈ-19 کی عالمی وباء پر تقریر کرتے ہوئے۔ امریکہ نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی نصف بلین خوراکیں عطیہ کرنے کا تاریخی اعلان کیا ہے۔ [برینڈن سمیالووسکی/اے ایف پی]

امریکی صدر جو بائیڈن 10 جون کو برطانیہ میں کووڈ-19 کی عالمی وباء پر تقریر کرتے ہوئے۔ امریکہ نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی نصف بلین خوراکیں عطیہ کرنے کا تاریخی اعلان کیا ہے۔ [برینڈن سمیالووسکی/اے ایف پی]

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات (10 جون) کے روز دنیا کے نسبتاً غریب ممالک کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی نصف بلین خوراکوں کے تاریخی عطیئے کا اعلان کیا ہے۔

جی 7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ کے دورے کے دوران بائیڈن نے کہا، "امریکہ تقریباً 100 ممالک، جنہیں اس عالمی وباء کے خلاف لڑنے کی اشد ضرورت ہے، کو عطیہ کرنے کے لیے فائزر کی کووڈ-19 ویکسین کی نصف بلین خوراکیں خریدے گا۔ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ تاریخ میں کسی بھی واحد ملک کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین کی سب سے بڑی خریداری اور عطیہ."

پہلی 200 ملین خوراکیں اس سال کے آخر تک دنیا بھر میں پہنچائی جائیں گی، اور ویکسین کو بھجوانے کا کام اگست میں شروع کر دیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ خوراکیں جون 2022 تک بھیجی جائیں گی۔

وائیٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ عمل "عالمی وباء کے خلاف عالمی جنگ کو بہت تیز کرنے میں مدد" کرے گا۔

امریکہ مہلک کووڈ-19 کی عالمی وباء سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں بھیجنے کے لیے فائزر ویکسین کے 500 ملین ٹیکے خریدے گا۔ [جسٹن ٹیلس/اے ایف پی]

امریکہ مہلک کووڈ-19 کی عالمی وباء سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں بھیجنے کے لیے فائزر ویکسین کے 500 ملین ٹیکے خریدے گا۔ [جسٹن ٹیلس/اے ایف پی]

بائیڈن نے کہا، "امریکہ اس عالمی وباء کے المیئوں کا براہِ راست شاہد ہے۔ امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی جگہ سے زیادہ ہے: ہمارے تقریباً 600،000 ساتھی امریکی -- مائیں، باپ، بیٹے، بیٹیاں، بھائی، بہنیں، دادے دادیاں/نانے نانیاں-- وفات پا گئے۔"

ان کا مزید کہنا تھا، "لیکن ہم بحالی کا راستہ جانتے ہیں۔"

وائیٹ ہاؤس نے کہا کہ عطیات میں اس نئے بہت بڑے اضافے کا مقصد "جانیں بچانا اور عالمی وباء کا خاتمہ کرنا" ہے۔

وائیٹ ہاؤس کا کہنا تھا، "امریکہ دنیا کو ویکسین لگانے میں مدد کر کے عالمی سطح پر عالمی وباء کو شکست دینے کے لیے اپنی جمہوری طاقت، امریکی سائنسدانوں کی ہوشیاری، اور امریکی اشیاء سازوں کی طاقت کو استعمال کر رہا ہے۔"

ویکسینز کووڈ-19 ویکسینز تک عالمی رسائی (کوویکس) پروگرام کے ذریعے "کم اور نچلی-درمیانی آمدن والے ممالک" میں اور افریقی یونین میں تقسیم کی جائیں گی۔

گاوی ویکسین اتحاد نے افغانستان، شام، تاجکستان، مصر، کرغیزستان، پاکستان، ازبکستان اور یمن کو ان 92 ممالک میں درج کیا ہے جنہیں یہ خوراکیں ملیں گی۔

یہ اعلان جون کے آخر تک کوئی 80 ملین خوراکیں عطیہ کرنے، نیز 2 بلین امریکی ڈالر کوویکس فنڈنگ میں حصہ ڈالنے کے وعدے کے علاوہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا، "صدر بائیڈن اس بارے میں واضح رہے ہیں کہ سرحدیں اس عالمی وباء کو نہیں روک سکیں اور انہوں نے عزم کیا ہے کہ ہمارا ملک ویکسینز کا اسلحہ خانہ بنے گا۔"

جی 7 رہنماء جو جمعہ کے روز دو برسوں میں پہلی بار اپنی پہلی ذاتی گفتگو کے لیے جمع ہوئے ہیں، ان کی جانب سے غریب ممالک کو ویکسین کی اضافی نصف بلین خوراکوں کا عطیہ دینے کا وعدہ کرنا متوقع ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500