جرم و انصاف

افغانستان میں 2 امریکی مغویوں کے لیے امریکہ کی 10 ملین ڈالر تک کی پیشکش

سلام ٹائمز اور اے ایف پی

امریکی وزارتِ خارجہ کا انعام برائے انصاف پروگرام ایسی معلومات کی تلاش میں ہے جو امریکی مصنف پال ایڈون اووربے (دائیں) اور سول انجینیئر مارک رینڈل فریریچز (بائیں) کے محلِ وقوع اور بازیابی کی طرف رہنمائی کر سکتی ہوں۔ [انعام برائے انصاف]

امریکی وزارتِ خارجہ کا انعام برائے انصاف پروگرام ایسی معلومات کی تلاش میں ہے جو امریکی مصنف پال ایڈون اووربے (دائیں) اور سول انجینیئر مارک رینڈل فریریچز (بائیں) کے محلِ وقوع اور بازیابی کی طرف رہنمائی کر سکتی ہوں۔ [انعام برائے انصاف]

امریکی وزارتِ خارجہ دو امریکیوں جو افغانستان میں اغواء ہو گئے تھے کے محلِ وقوع، بازیابی اور واپسی کی طرف رہنمائی کرنے والی معلومات دینے پر ہر فرد کے بدلے 5 ملین ڈالر (385 ملین افغانی کرنسی) کی پیشکش کر رہی ہے۔

انعام برائے انصاف پروگرام نے انعامات کا اعلان بدھ (26 اگست) کو کیا تھا۔

پال ایڈون اووبے، جونیئر

77 سالہ مصنف پال اووربے مئی 2014 کے وسط میں خوست سے لاپتہ ہو گئے تھے جب وہ افغان لوگوں پر ایک کتاب پر تحقیق کر رہے تھے۔

اپنی گمشدگی سے قبل، اووربے نے کہا تھا کہ وہ مزید تحقیق کے لیے سرحد پار کر کے پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب وہ حقانی نیٹ کے ایک کمانڈرکا انٹرویو کرنے کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جوطالبان سے الگ ہونے والا ایک دھڑا ہے جس کے "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے ساتھ بھی روابط ہیں.

اووربے ایک سفید فام مرد ہے، ان کا قد 5 فٹ 9 انچ (175 سینٹی میٹر) ہے، اور وزن 170 پونڈ (77 کلوگرام) ہے۔ ان کے بال سفید ہیں جو کہ شیو کیے ہوئے ہو سکتے ہیں اور آنکھیں سنہرے بھورے رنگ کی ہیں۔ اووربے کو کان کی نالی کی خرابی کا مسئلہ ہے جو علاج معالجے کا متقاضی ہے۔

مئی 2018 میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اووربے کے محفوظ محلِ وقوع، بازیابی اور واپسی کی طرف رہنمائی کرنے والی براہِ راست معلومات کے لیے 1 ملین ڈالر (77 ملین افغانی کرنسی) کے انعام کی پیشکش کی تھی۔ انعام کا ابھی تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔

مارک رینڈل فریریچز

دوسرے شخص، 58 سالہ سول انجینیئر مارک فریریچز، کو جنوری 2020 کے آخر اور فروری کے شروع میں اغواء کیا گیا تھا جس سے پہلے وہ دس برس سے افغانستان میں تعمیری منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔

اپنے اغواء کے وقت، فریریچز کابل میں مقیم تھے۔ وہ اندازاً 2010 میں افغانستان منتقل ہوئے تھے اور ملک بھر میں تعمیری منصوبوں پر کام کرتے تھے۔

کچھ اطلاعات ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے اغواء میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔ طالبان نے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

فریریچز فید فام مرد ہے، جس کا قد 5 فٹ 11 انچ (180 سینٹی میٹر) ہے، اور وزن 190 پونڈ (86 کلوگرام) ہے۔ ان کے بالوں کا رنگ ہلکا بھورا ہے جو گنج پن کی طرف مائل ہے اور شیو کیا ہو سکتا ہے، ان کی آنکھوں کا رنگ سنہرا بھورا ہے اور بائیں رخسار پر ایک انچ کے زخم کا نشان ہے۔

آخری بار انہیں سیاہ بوٹ، سبز پتلون، ایک سبز جیکٹ اور ایک سلور مفلر پہنے دیکھا گیا تھا۔

انعام کیسے حاصل کرنا ہے؟

دونوں امریکیوں کے محلِ وقوع، بازیابی اور واپسی کی طرف رہنمائی کرنے والی کسی بھی معلومات کی دستیابی افغانستان میں بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔

اگر آپ کے پاس کوئی بھی معلومات ہیں، تو براہِ کرم حکام سے رابطہ کریں:

واٹس ایپ نمبر: 8695-297-202-001

ٹیلیگرام: RFJ_PERSIAN_BOT@

فیس بُک: rewardsforjustice@

ٹوئیٹر: RFJ_Pashto@

تمام مخبریوں کو گمنام رکھا جا سکتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500