اسلام آباد -- رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر پاکستانیوں نے بدھ (5 جون) کے روز روایتی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالفطر منائی۔
ڈان نے خبر دی کہ پاکستان بھر میں صبح کے وقت کھلے مقامات، مساجد اور عیدگاہوں میں اجتماعات منعقد ہوئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا۔
انہوں نے کہا، "میرے پاکستانیو عید مبارک۔ آپ سب کو عید کی مبارکباد۔ آئیے ہم سب اپنے معاشرے کے غریب ترین طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالتے ہوئے اپنے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ایک متحد قوم کے طور پر کھڑے ہونے کا عہد کریں۔"
![4 جون کو پشاور کے قریب عیدالفطر کے دوران بچے کھیل رہے ہیں۔ [شہباز بٹ]](/cnmi_pf/images/2019/06/05/18409-e5-585_329.jpg)
4 جون کو پشاور کے قریب عیدالفطر کے دوران بچے کھیل رہے ہیں۔ [شہباز بٹ]
باقی ماندہ ملک کے برعکس، خیبرپختونخوا نے سرکاری طور پر منگل (4 جون) کے روز عید منائی۔
حالیہ برسوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دہشت گردوں کی شکست نے ملک بھر میںعید کا تہوار پُرامن طریقے سے منانے کے قابل بنایا ہے۔