پشاور – پاکستانی 12 اگست کو عید الاضحیٰ منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پشاور کے ایک 37 سالہ رہائشی حبیب خان نے کہا، "آج کل ہر کوئی عید کی تیاری میں مصروف ہے۔۔۔ قربانی کے لیے ایک اچھا جانور خریدنا اکثریت کا معاملہٴ فکر ہے۔"
خان نے کہا کہ اس نے پہلے ہی قربانی کے لیے ایک جانور خرید لیا ہے، اس نے مزید کہا کہ قیمت زیادہ ہو سکتی ہے، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے "یہ اولین فریضہ ہے۔"
فیصل آباد کا ایک رہائشی، فتح محمّد، جو سفر کر کے پشاور آیا، نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ برس کی نسبت بہت بڑھ گئی ہیں۔
![31 جولائی کو لی گئی اس تصویر میں پشاور کے قریب مویشی منڈی دیکھی جا سکتی ہے۔ [شہباز بٹ]](/cnmi_pf/images/2019/08/06/19268-eid-main-585_329.jpg)
31 جولائی کو لی گئی اس تصویر میں پشاور کے قریب مویشی منڈی دیکھی جا سکتی ہے۔ [شہباز بٹ]
اس نے کہا کہ بھنسوں، گایوں اور بیلوں کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں تقریباً 20,000-30,000 روپے (125-187 ڈالر) کا اضافہ ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوراندہشتگردوں کو نکالنے میں پاکستان کی پیش رفت کے بعد شہری عید کی تیاری کے لیے باہر جاتے ہوئے زیادہ آزاد محسوس کر رہے ہیں۔