پشاور -- دیگر ممالک اور پوری مسلمان دنیا کے دیگر حصوں کی طرح، پشاور میں مکینوں نے عیدالاضحیٰ کی تیاری شروع کر دی ہے، جو کہ پاکستان میں بدھ (22 اگست) کے روز منائی جائے گی۔
تہوار کے لیے قربانی کے طور پر ذبح کرنے کے لیے مقامی باشندے گائیں، بھینسیں، بکریاں، بکرے، دنبے، بھیڑیں اور دیگر جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈی میں جمع ہوئے۔
پشاور کے ایک مکین، عزیز الرحمان نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "میں اپنے دینی فریضے کی ادائیگی میں جانور قربان کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ میں نے اپنا بکرا 20،000 روپے (200 ڈالر) میں خریدا ہے اور میں اسے قربان کرنے کے لیے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن کا منتظر ہوں۔"
عزیز الرحمان کے مطابق عید الاضحیٰ مسلمانوں کو قربانی کے جانور کا گوشت غریبوں میں تقسیم کرنے اور رضائے الہٰی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
![11 اگست کو پشاور میں مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کے لیے سجاوٹ کی اشیاء کا ایک عارضی کھوکھا۔ [شہباز بٹ]](/cnmi_pf/images/2018/08/20/14029-8-585_329.jpg)
11 اگست کو پشاور میں مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کے لیے سجاوٹ کی اشیاء کا ایک عارضی کھوکھا۔ [شہباز بٹ]
پشاور کے ایک اور مکین، مشتاق احمد، نے بھی کہا کہ وہ یہ تہوار منانے کے لیے خوش ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم عیدالاضحیٰ کے پہلے روز صرف گوشت ہی نہیں تقسیم کریں گے، بلکہ ہم رات کے وقت غریبوں کو کھانے پر بھی مدعو کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "عید پر، لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے لیے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں، اور میں نے کئی گھروں میں ملنے جانا ہے۔"
[پشاور سے اشفاق یوسفزئی نے اس رپورٹ میں حصہ لیا۔]