پنجاب پولیس نے حافظ سید کے خلاف دہشت گردی کے لیے سرمایہ کاری کا مقدمہ دائر کر دیا

عبدل ناصر خان

لاہور -- پنجاب پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) نے پیر (یکم جولائی) کو حافظ سید اور کالعدم گروہ لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے دوسرے راہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے لیے سرمایہ فراہم کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ بات سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان نے بدھ (3 جولائی) کو بتائی۔

فرسٹ انفرمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، پولیس نے سید، ان کے بھائی حافظ مسعود اور ایل ای ٹی کے دوسرے راہنماؤں جن میں عبدل رحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحیٰی شامل ہیں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایف آئی آر میں پانچ خیراتی اداروں -- دعوة ول ارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، ال انفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ پر بھی دہشت گردی کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ "یہ تنظیمیں کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی اور اس کے دوسرے راہنماؤں کے لیے سرمایہ فراہم کرتی ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500