خار -- باجوڑ ڈسٹرکٹ کے شہریوں نے جمعہ (10مئی) کو باجوڑ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ وہ پولیو کے قطرے پلانے والے ایک افسر کے قتل پر احتجاج کر رہے تھے۔
نامعلوم افراد نے 4 مئی کو 35 سالہ عبداللہ جان کو باجوڑ کے علاقے عنایت کلی کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پولیو کے قطرے پلانے والوں کو ڈرانے دھمکانے اور اور قتلمیں فعال طور پر شرکت کی ہے۔
مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور جان کے خاندان کے لیے انصاف کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
عبداللہ جان کے بھائی یونس جان نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "حکومت کو باجوڑ میں امن و امان کی صورت حال کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں"۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخواہ کے حکام کو ملزمان کو گرفتار کریں۔