اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتِ حال کے بہتر ہو جانے کے باعث گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں سیاحت میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے بدھ (25 اپریل) کو کہا کہ صرف 2017 کے دوران ہی تقریبا 1.75 ملین سیاحوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
لندن سے تعلق رکھنے والی ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کے مطابق، سیاحت سے ہونے والی آمدنی نے 2017 کے دوران پاکستان کی معیشت میں تقریبا 19.4 بلین ڈالر (2.2 ٹریلین ڈالروں) کا اضافہ کیا جو جی ڈی پی کا تقریبا 6.9 فیصد ہے۔