شندور -- شندور پولو فیسٹیول ہر سال جولائی میں دنیا کے بلند ترین پولو کے میدان میں منایا جاتا ہے جو سطح سمندر سے 12,500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
اس سال یہ میلہ 7 سے 9 جولائی تک منعقد ہوا۔
خیبر پختونخواہ کے سیاحت، کھیلوں اور آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری محمد طارق نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "شندور وادی میں ہزاروں سیاحوں کی میزبانی کی جاتی ہے جو پاکستان اور دنیا بھر سے سفر کر کے اس شاندار پولو میچ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں جو تاریخی حریفوں چترال اور گلگت-بلتستان کے درمیان کھیلا جاتا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "اس بلندی پر آکسیجن کی سطح کے انتہائی زیادہ طور پر کم ہو جانے کی وجہ سے یہ میچ فری اسٹائل میں کھیلا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی قواعد نہیں ہوتے جس سے کھیل اور بھی زیادہ دشوار ہو جاتا ہے۔ آدھے وقفے کے دوران، مقامی افراد تماشائیوں کو روایتی اور ثقافتی مظاہروں سے محظوظ کرتے ہیں"۔
![چترال اور گلگت-بلتستان کا 9 جولائی کو فری اسٹائل پولو میچ میں آمنا سامنا ہوا۔ دونوں ٹیموں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سالانہ شندور پولو فیسٹیول کے لیے سال بھر مشق کرتے ہیں۔ ]دانش یوسف زئی[](/cnmi_pf/images/2018/07/10/13458-picture__2_-585_329.jpg)
چترال اور گلگت-بلتستان کا 9 جولائی کو فری اسٹائل پولو میچ میں آمنا سامنا ہوا۔ دونوں ٹیموں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سالانہ شندور پولو فیسٹیول کے لیے سال بھر مشق کرتے ہیں۔ ]دانش یوسف زئی[
اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے کہ کون جیتا، چترال اور گلگت-بلتستان دونوں چار ٹیمیں بھیجتے ہیں -- اے، بی، سی اور ڈی -- جو دوسری طرف کی ٹیموں کے خلاف کھیلتی ہیں۔
ہر ٹیم میں چھہ ارکان ہوتے ہیں۔ اگرچہ کوئی بھی ٹیم فائنل میں پہنچ سکتی ہے مگر عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں اطراف کی اے ٹیم میں سب سے بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اس سال، دفاعی چیمپین چترال کی اے ٹیم نے گلگت-بلتستان کی اے ٹیم کو 9 جولائی کو ہونے والے فائنل میں 5-10 سے ہرا دیا۔
فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل کے پی نارتھ وسیم اشرف نے جیتنے والی ٹیم کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل پاکستان میں ثقافتی تنوع، ہم آہنگی اور امن کا ثبوت ہے۔
دانش کا مکالہ پڑھنا مجھے ہمیشہ اچھا لگا کیوں کہ وہ تفصیلاً اور آزادانہ لکھتا ہے۔
جوابتبصرے 5
بہت اعلی۔ چترال گزشتہ پانچ سال سے چیمپءن ہے۔
جوابتبصرے 5
بہت خوب ہمارے بارے میں لکھنے کے لئے شکریہ پاکستان فارورڈ
جوابتبصرے 5
واہ۔ بہت دلچسپ اور معلوماتی مضمون۔ پولو تمام کھیلوں کا بادشاہ ہے بہت خوب
جوابتبصرے 5
ثقافت اور کھیل کے بارے میں دلچسپ اور حیران کردینے والے حقائق
جوابتبصرے 5