راولپنڈی - جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی افواج نے پیر (یکم مئی) کو جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے کیے جانے والے ایک حملے کو ناکام بنایا اور تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، عسکریت پسند افغانستان سے داخل ہوئے اور انہوں نے دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔