معیشت

تہران کا سمندر میں فساد جبکہ ایرانی معیشت رو بہ زوال

از پاکستان فارورڈ

ایران کی کرنسی مسلسل زوال کا شکار ہے، ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر تیزی سے کھو رہی ہے۔ [hamshahrionine.ir]

ایران کی کرنسی مسلسل زوال کا شکار ہے، ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر تیزی سے کھو رہی ہے۔ [hamshahrionine.ir]

چونکہ ایرانی حکومت کا دھیان علاقائی مداخلت اور سمندری فسادات پر ہے، ایرانی عوام کرنسی کے گرنے، مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

ایران میں کام کرنے پر مجبور ہونے والے بچوں اور نابالغوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اور پچھلے ایک سال میں، سرکاری طور پر سبکدوش ہونے والے اور برسرِ ملازمت اہلکاروں نے کم اجرت کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے ہیں۔

مہنگائی کی نکتہ در نکتہ سرکاری شرح پچھلے سال کے مقابلے میں پچھلے سال تقریباً 40 فیصد تھی، اور اب پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اس سال صرف 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ حکومت سپاہِ پاسدارانِ اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرتی ہے، لیکن عوام کے لیے مختص بجٹ ہر سال سکڑتا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (دائیں) اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو (بائیں) 13 جون کو کراکس کے ٹریسا کیرینو تھیٹر میں ملاقات کے لیے پہنچے۔ بہت سے لوگوں کا قیاس ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جون میں کراکس کے دورے کے دوران وینزویلا سے ایران کو واجب الادا رقم کا تقاضہ کیا۔ [سٹرنگر/اے ایف پی]

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (دائیں) اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو (بائیں) 13 جون کو کراکس کے ٹریسا کیرینو تھیٹر میں ملاقات کے لیے پہنچے۔ بہت سے لوگوں کا قیاس ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جون میں کراکس کے دورے کے دوران وینزویلا سے ایران کو واجب الادا رقم کا تقاضہ کیا۔ [سٹرنگر/اے ایف پی]

پاردس سنی پلیکس کو 12 جون کو اپنے دروازے بند کرنے پڑے کیونکہ اس نے حکومت کو پانی کے بل کی ادائیگی نہیں کی تھی، اور اس کا پانی بند کر دیا گیا تھا۔ [Borna.news]

پاردس سنی پلیکس کو 12 جون کو اپنے دروازے بند کرنے پڑے کیونکہ اس نے حکومت کو پانی کے بل کی ادائیگی نہیں کی تھی، اور اس کا پانی بند کر دیا گیا تھا۔ [Borna.news]

آئی آر جی سی کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا، اور روایتی فوج (آرتش) کے بجٹ میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔ محکمۂ پولیس – جزوی طور پر اس سال کے مظاہروں کو دبانے کے لیے ذمہ دار ہے – کو اس دوران 44 فیصد اضافہ ملا۔

ایران کے بڑے شہر آلودگی کی لپیٹ میں ہیں جو پچھلی دہائی کے دوران بتدریج بدتر ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہر موسم سرما میں سکول اور دفاتر بند ہو جاتے ہیں۔

اس کے باوجود حکومت نے سنہ 2024-2023 کے بجٹ میں "فضائی آلودگی سے جنگ کی پہل کاری" کے لیے مختص کی گئی رقم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ کمی کر دی ہے۔

تفریحی مرکز پاردس سنی پلیکس کو 12 جون کو اپنے دروازے بند کرنے پڑے کیونکہ اس میں حکومت کی واجب الادا رقم کی وجہ سے پانی نہیں تھا۔

تہران کے محکمۂ پانی و صفائی ستھرائی کے ملازمین نے سنی پلیکس میں آکر پانی کے پائپ کاٹ دیے، کمپلیکس نے اعلان کیا کہ ٹکٹوں کے لیے سرپرستوں نے جو رقم ادا کی تھی وہ واپس کر دے گا۔

حتیٰ کہ وہ رہائشی جو پانی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں وہ بھی بندشوں سے نہیں بچ پاتے۔

جیسا کہ زیادہ تر پچھلی گرمیوں میں ہوتا رہا ہے، تہران کے رہائشیوں کو کچھ دنوں میں ایک وقت میں گھنٹوں پانی کے بغیر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

تہران کے ایک سرکاری سکول کے استاد نے کہا، "حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس کافی رقم نہیں ہے، اس لیے ہم اضافہ نہیں کر سکتے، لیکن وہ آئی آر جی سی اور آئی آر جی سی کی سرمایہ کاری اور کمپنیوں پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتی ہے"۔

انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر المشارق کو بتایا، "پانی، یا بجلی، یا پٹرول نہیں ہے۔ ہر ماہ حکومت نئی قلت کا اعلان کرتی ہے، پھر بھی وہ عسکری سرگرمیوں پر کافی رقم خرچ کرتی ہے"۔

خلیج میں ایرانی خطرے

دریں اثناء ایرانی حکومت خلیج میں اپنی فوجی طاقت کو بڑھا رہی ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے غیر ملکی جہازوں کو اکثر ہراساں کرتی ہے۔

5 جولائی کو امریکی فوج نے ایرانی بحریہ کی جانب سے عمان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ غیر مسلح، سویلین جہازوں پر حملہ کرنے کی کوششیں تہران کے ان دعووں کے برعکس ہیں کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے، کیونکہ یہ آبنائے ہرمز میں تمام تجارتی جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کو للکارتے ہیں۔

مئی کے ایک بیان میں، بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے 5ویں بحری بیڑے نے کہا کہ وہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خلیج میں اہم چوکی کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے 12 مئی کو کہا، "ہم نے بار بار ایرانی دھمکیاں، اسلحے کی ضبطی اور تجارتی جہازوں کے خلاف حملے دیکھے ہیں جو بین الاقوامی پانیوں اور خطے کے تزویراتی آبی گزرگاہوں میں اپنے بحری حقوق اور آزادیوں کا استعمال کر رہے ہیں"۔

مئی میں ہی، ایران کی بحریہ نے دنیا کے گرد اپنے پہلے چکر پر ڈینگیں ماری تھیں۔

ایرانی بحریہ کے ایک تجزیہ کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، "لگتا ہے کہ خبریں ایرانی فوج تک بہت آہستہ پہنچتی ہیں۔ یہ دنیا کا چکر لگانے کے متعلق یوں ڈینگیں مارتا ہے گویا اس نے اسے ابھی پانچ صدیوں کے بعد دریافت کیا ہے!"

"ایرانی حکومت کے پاس اپنی بحریہ کے فرسودہ سازوسامان سمیت نمٹنے کے لیے اتنے مسائل ہیں، کہ حکام کے ذہن میں دنیا کا چکر لگانا آخری چیز ہونا چاہیے"۔

قرض وصولی کی کوششیں

جون میں، ایرانی حکام نے کہا کہ ملک کی 100 بلین ڈالر سے زیادہ رقم متعدد ممالک میں رکی ہوئی ہے، کئی وجوہات کی بناء پر، جس میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔

ایران کی واجب الادا رقم کی تلاش کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کے لیے، صدر ابراہیم رئیسی نے تین لاطینی امریکی ممالک کا سفر کیا، وہ بھی الگ تھلگ اور پابندیوں کے تحت ہیں۔

رئیسی نے جون میں وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کا دورہ کیا، کاراکس کے ساتھ 25 نئے معاہدوں پر دستخط کیے، ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران وینزویلا سے ایران کی واجب الادا رقم کا تقاضہ کیا تھا۔

ایک ماہر اقتصادیات نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر المشارق کو بتایا، "میری خواہش ہے کہ دوسرے ممالک ایران کو وہ رقم ادا نہ کریں جو اس کی واجب الادا ہے، کیونکہ اس کا مطلب حکومت کی جیبوں میں زیادہ نقدی ہو گی"۔

انہوں نے کہا، "صرف آئی آر جی سی ہی واحد جگہ ہے جہاں پر آنے والی رقم نے پہنچنا ہے، اور آخر کار عراق، یمن یا شام میں۔ اس میں سے ایرانیوں پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا"۔

"لہٰذا میرے خیال میں اگر مستقبل میں کسی اور وقت کے لیے کسی دوسرے ملک میں پیسہ بچا لیا جائے تو بہتر ہو گا -- شاید آنے والی ایرانی نسلوں کے لیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو وینزویلا سے کوئی رقم ملنے کی امید کم ہے۔

ایرانی گاڑی ساز سائپا کے سی ای او محمد علی تیموری نے 23 فروری کو کہا، سائپا کی "پالیسی روس اور وینزویلا پر توجہ مرکوز کرنا ہے کیونکہ یہ اس کی دو اہم منڈیاں ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ سائپا نے پہلے ہی 1,000 گاڑیوں کی پہلی کھیپ وینزویلا کو بھیج دی ہے، اور 2,000 مزید گاڑیاں "خریداری کے لیے زرِ مبادلہ منتقل ہوتے ہی" برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔

جبکہ ایران برآمد کے لیے کاریں تیار کر رہا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ مجلس (ایرانی پارلیمان) نے پہلی بار استعمال شدہ غیر ملکی کاروں کی درآمد کی اجازت دینے کا بل منظور کیا ہے، جو اس بات کی ایک اور علامت ہے کہ ملک کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500