پشاور -- پشاور کا کھانے پینے کا بازار، نمک منڈی نہ صرف مقامی گاہکوں کے لیے کشش رکھتا ہے بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے لوگ، منفرد ذائقے کے باعث یہاں کھنچے آتے ہیں۔
اس کی مشہور ترین ڈش تکہ کڑاہی کہلاتی ہے اور یہ پکوان بکرے یا دنبے کے گوشت سے بنتا ہے۔
امن کی بحالی اور عسکریت پسندوں کو شکست دیے جانے کے بعد، گاہکوں کی بڑی تعداد اب ایسے ریستورانوں میں آتی ہے اوررات کو دیر گئے تک وہاں رہتی ہے۔
مردان کے ایک شہری، وقار احمد، نے یکم ستمبر کو پشاور کے ایک ریستوران میں کہا کہ "ذائقہ منفرد ہے اور یہ باقی سارے ملک میں ملنے والے تیز مرچ مسالوں کے کھانوں سے مختلف ہے"۔
![پشاور میں ایک دکاندار، یکم ستمبر کو گوشت کا ایک مشہور پکوان، تکہ کڑاہی تیار کر رہا ہے۔ [عالمگیر خان]](/cnmi_pf/images/2019/10/03/20133-t-main-585_329.jpg)
پشاور میں ایک دکاندار، یکم ستمبر کو گوشت کا ایک مشہور پکوان، تکہ کڑاہی تیار کر رہا ہے۔ [عالمگیر خان]
پشاور کے ریستوران چرسی تکہ کے مالک، ناصر خان ان دونوں گاہکوں کی بڑی تعداد کے آنے پر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "یہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ ہر روز ہم سے دنبوں کا گوشت پکاتے ہیں۔ ہم پکوان کو بنانے کے لیے صرف نمک اور دنبے کی چربی استعمال کرتے ہیں"۔
خان نے مزید کہا کہ ہر رات ہزاروں گاہک ان کے ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں۔