جے یو آئی-ایف کے مارچ سے قبل اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات

اے ایف پی

اسلام آباد -- منگل (29 اکتوبر) کے روز حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے حکومت کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں اسلامی مظاہرین کی متوقع آمدسے کچھ روز قبل دارالحکومت میں اضافی حفاظتی فورسز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا جمعرات (31 اکتوبر) کو اسلام آباد جمع ہونے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان ضیاء باجوہ نے کہا کہ ملک بھر سے اضافی پولیس فورس کو دارالحکومت کے "مرکزی داخلی راستوں" پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

"آزادی مارچ" کی قیادت وزیرِ اعظم عمران خان کے پرانے حریف مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، جو ملک کی سب سے بڑی اسلامی جماعتوں میں سے ایک جمعیت علمائے اسلام (فضل) (جے یو آئی-ایف) کے امیر ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

Achi baat he

جواب