اسلام آباد -- ایک وزیر نے ہفتہ (29 جولائی) کو بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، جنہیں بدعنوانی کے الزامات میں اس ماہ کے اوائل میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا، جیل میں بیمار پڑ گئے اور انہیں اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نواز شریف ان کی بیٹی، مریم نواز شریف، کو برطانیہ میں جائیدادیں بنانے پر، 13 جولائی کوایک احتساب عدالت کی جانب سے بالترتیب 10 سال اور سات سال سزا دیئے جانے کے بعدجیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
پنجاب کے نگران وزیرِ داخلہ شوکت جاوید نے سرکاری ٹیلی وژن پر کہا کہ الیکٹروکارڈیوگرام کے "تغیرات" ظاہر کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔