پاکستانی عدالت سے نواز شریف کی رہائی کا حکم

اے ایف پی

اسلام آباد -- نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایک پاکستانی عدالت نے بدھ (19 ستمبر) کے روز ایک زیرِ التوا اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی، مریم نواز کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں ان کی سزائے قید کو معطل کر دیا گیا ہے۔

جولائی میں، نواز شریف کو ان کی پاکستان واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس مہینے، انسدادِ بدعنوانی کی ایک عدالت نے پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد، برطانیہ میں مبینہ طور پر املاک کی ملکیت رکھنے پر انہیں 10 برس سزائے قید، ان کی بیٹی کو 7 برس اور داماد کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500