اسلام آباد -- منگل (27 جون) کے روز جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پانامہ پیپرز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے دو بیٹوں اور بیٹی کو طلب کر لیا ہے۔
بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کا 3 جولائی کو جے آئی کے سامنے پیش ہونا طے پایا ہے اور بیٹی، مریم نواز کا 5 جولائی کو پیش ہونا طے پایا ہے۔ دوسری بیٹی کو طلب نہیں کیا گیا۔
بیٹے کئی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہین، جبکہ مریم نواز پہلی بار پیش ہوں گی۔
نواز شریف، ان کے بھائی (وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف) اور مریم نواز کے شوہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
جے آئی ٹی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔