پشاور -- خیبرپختونخواہ (کے پی) میں حکام نے 6 ایسے ملزمان کو پکڑا ہے جن پریکم دسمبر کو پشاور ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یہ خبر ڈان نے پیر (11 دسمبر) کو دی ہے۔
مسلح افراد جو اسکول میں گھس آئے تھے، نے 9 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جس سے اس سے بدتر حادثہ ہونے سے بچ گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ 6 گرفتاریاں چارسدہ ڈسٹرکٹ اور مہمند ایجنسی کے ساتھ سرحد رکھنے والے کے پی کے مختلف حصوں میں ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان افراد کا تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سوات شاخ سے تعلق ہے۔
مبینہ منصوبہ ساز ابھی بھی مفرور ہے تاہم اس کو تلاش کرنے والی سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں بہت سے چھاپے مارے ہیں۔
ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔