پاکستان ورلڈ XI کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

پاکستان فارورڈ

لاہور -- ڈان نے بدھ (30 اگست) کو خبر دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آنے والی تین میچوں کی سیریز جو کہ پاکستان اور ورلڈ XI ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی، کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان کیا ہے۔ بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ورلڈ XI اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ستمبر کے وسط میں لاہور میں تین میچوں کی سیریز کی میزبانی پاکستان کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے۔ مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد، غیر ملکی ٹیموں نے عمومی طور پر ملک سے دور رہنا ہی پسند کیا تھا۔ اس حملے میں سات پاکستانی شہری ہلاک اور سری لنکا کے سات شہری زخمی ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500