https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/10/17/newsbrief-01

پاکستان نے کرکٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

پاکستان فارورڈ

ابوظہبی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ منگل (17 اکتوبر) کو ابو ظہبی میں پاکستان نے ایک کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔

سپنر شاداب خان نے 68 گیندوں پر 52 اسکور کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ باقی تین میچز بدھ (18 اکتوبر) کو ابوظہبی میں اور جمعہ (20 اکتوبر) اور 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوں گے۔

ایک علیحدہ خبر میں جیو نیوز نے بتایا کہ سری لنکا کی ٹیم 29 اکتوبر کو ایک ٹونٹی 20 میچ کے لیے لاہور کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے، جس میں سات پاکستانی جاں بحق اور سات سری لنکن زخمی ہوئے تھے، کے بعد برسوں تک پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو سکی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha