داعش کی جانب سے بلوچستان میں 2 چینی شہریوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اے ایف پی

کوئٹہ -- "دولتِ اسلامیہ" (داعش) نے جمعرات (8 جون) کے روز دو چینی شہریوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے گزشتہ ماہ اغواء کر لیا تھا۔

تنظیم کے خبری ایجنسی عمق نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ چینی یا پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی فوری تصدیق نہیں کی گئی۔

چند گھنٹے قبل پاکستانی فوج نے یہ کہتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا کہ اس کے دستوں نے اس مہینے کے اوائل میں داعش کے خلاف ایک کارروائی کی تھی، جس میں لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) سے تعلق رکھنے والے 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو بلوچستان میں ایک مرکز قائم کرنے کے لیے داعش کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ملک میں چینی سفیر کے مطابق، دونوں چینی اہلکاروں کو کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا، جہاں یہ جوڑا ایک لسانی مرکز پر اردو کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500