https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/03/16/newsbrief-01

پنجاب فورسز نے 29 عسکریت پسند ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

لاہور – گزشتہ دو روز کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دیگرعلاقوں میں سیکیورٹی آپریشنز کے دوران 29 گرفتاریاں کیں۔

ڈان کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پولیس، نیم فوجی رینجرز اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے بدھ (15 مارچ) کو انسدادِ شورش آپریشن ردالفساد کے ضمن میں چھاپوں کے دوران 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے چھاپوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور خود کش جیکٹیں ضبط کیں۔

ڈان نے مزید کہا کہ منگل (14 مارچ) کو پولیس اور رینجرز نے حسن ابدال میں ایک سکھ گردوارہ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے کے بعد تین گرفتاریاں کیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 حروف باقی ہیں (حد 1500 حروف)