گلگت بلتستان چھاپوں کے بعد 12 مبینہ عسکریت پسند گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — ڈان نے بدھ (18 جنوری) کو خبر دی کہ افواجِ پاکستان نے گلگت بلتستان (جی بی) اور بلوچستان میں چھاپوں کے دوران 12 عسکریت پسند ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔

جی بی انسپکٹر جنرل پولیس ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جی بی سے پکڑے جانے والے تمام 12 ملزمان کا تعلق علیحدگی پسند بلاورستان قومی محاذ سے تھا اور وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں شریک رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے متعدد آتشیں اسلحہ ضبط کیا اور اسلحہ اور املاک کی خرید سے متعلقہ 300 تا 350 ملین روپے (2.8 تا 3.3 ملین امریکی ڈالر) رقم کا سراغ لگا لیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ ضلع پشین، بلوچستان میں فرنٹیئر کور نے اسلحہ کا ایک دفن شدہ ذخیرہ ڈھونڈ نکالا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس اسلحہ کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500