خیبر ایجنسی، پنجاب میں دہشت گردوں کے 5 مشتبہ سہولت کار گرفتار، ہتھیار ضبط

سٹاف رپورٹ

لاہور – ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی آپریشن ردالفسادکے حصے کے طور مختلف چھاپوں میں دہشت گردوں کے پانچ مشتبہ سہولت کار گرفتار اور ہتھیار اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا۔

دنیا ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات (22 جون) کو صوبہ پنجاب ضلع منڈی بہاالدین میں حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار اور ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے جمعرات کو بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر ایجنسی کے تین حصوں میں کارروائی کرتے ہوئے ہتھیار اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط کرلیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500