کوئٹہ -- پاکستانی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں کم از کم پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں، جبکہ بلوچستان میں 800 سے زائد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
دنیا نیوز اور ڈان کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ فوج نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کم از کم چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، اور کے پی کے کولاچی کے علاقے میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رکن کو ہلاک کر دیا۔ ٹی ٹی پی کا رکن بدھ (1 فروری) کے روز مارا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کولاچی میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا۔
دریں اثناء، ڈان کے مطابق، صوبائی حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے بدھ (1 فروری) کے روز کہا کہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں 800 سے زائد بلوچ باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔