کراچی - پاکستانی پولیس نے حال ہی میں اپنے پانچ اہلکاروں کو گرفتار اور دیگر گیارہ کو کراچی اور راولپنڈی میں ڈاکوؤں اور منشیات کے اسمگلروں سے تعلقات ہونے کے شبہ میں معطل کر دیا۔
جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پیر (19 دسمبر) کو چھاپہ مارنے والی پولیس نے دو پولیس افسران کو گرفتار کیا جن کی شناخت ذاکر اور یوسف کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں پر منشیات کے اسمگلروں کو پولیس کے چھاپوں کے بارے میں پہلے سے خبر دینے کا الزام ہے۔
دنیا ٹی وی کے مطابق، مشرقی کراچی کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس فیصل عبداللہ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں، پولیس نے اتوار (18 دسمبر) کو گیارہ افسران کو معطل اور دیگر دو کو گرفتار کر لیا۔ ان پر مبینہ طور پر مجرموں سے تعلقات رکھنے کا الزام ہے۔
جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ صوبہ پنجاب کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں خیبر پختونخواہ میں تعینات ہاوس افسر، سب انسپکٹرعمر عرفان کو پیر (19 دسمبر) کو معطل کر دیا۔ عرفان پر 1.4 کلوگرام ہیروئن رکھنے کا الزام ہے۔