پاکستان میں ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سہولت معطل

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ملک میں محرم کے جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے اور موبائل فون کی سہولت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سیکورٹی کے چھاپوں میں چودہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دنیا ٹی وی نے گیارہ اکتوبر کو خبر دی ہے کہ یہ پابندی اہم اور حساس شہروں میں نو اور دس محرم جو کہ گیارہ اور بارہ اکتوبر کو ہے، پر ہوگی۔ ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، نارووال، اوکاڑہ، جھنگ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

ملک بھر میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے جو کہ ہیلی کاپٹروں سے نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، گیارہ مبینہ ٹارگٹ کلرز، جو مبینہ طور پر تخریب کاری کی سرگرمیوں اور محرم کو جلوسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کو خیبرپختونخواہ (کے پی) کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ اور اس کے قرب و جوار کے علاقے سے تلاشی کی مہم کے دوران دس اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔ ڈان کے مطابق یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتائی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کوہاٹ سے ایک مبینہ دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کے ایک کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ پنجاب کی فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے علاقے لاری اڈہ سے دس اکتوبر کی شام کو مارے جانے والے سیکورٹی کے چھاپے میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500