پاکستان کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے 2017 میں 1,338 مبینہ اسمگلروں کو پکڑا

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 2017 میں ملک بھر میں آپریشنز کے دوران منشیات کے 1,338 مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کیا جن میں 27 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ یہ خبر جیو نیوز نے اتوار (7 جنوری) کو اے این ایف کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے دی ہے۔

ایجنسی کے ترجمان کے مطابق، اے این ایف نے 164 میٹرک ٹن منشیات اور 56 میٹرک ٹن ممنوعہ کیمیکلز بھی پکڑے ہیں۔ حکام نے منیشات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم اور نو ملکی تنظیوں کو توڑا۔

مجموعی طور پر اے این ایف نے گزشتہ سال کے دوران 1,172 مقدمات درج کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ منیشات کے انسداد کے آپریشنز کے علاوہ، اے این ایف نے2017 کے دوران ملک بھر میں آگاہی اور منشیات کے ناجائز استعمال کے خلاف آگاہی کی 364 سرگرمیاں منعقد کیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500