پاکستانی پولیو ویکسینیٹر جانبحق، 3 عسکریت پسند ہلاک، پاکستان موٹروے تعمیر کرے گا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — حال ہی میں ایک پولیو ویکسینیٹر اور تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاکستانی حکام نے ملک بھر سے 68 مشتبہین کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نے خبر دی کہ 26 اکتوبر کو مسلح افراد نے خیبر ایجنسی میں ایک ویکسینیٹر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے صوبہ سندھ کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ایک عہدیدار کی تصدیق کے حوالے سے کہا کہ سی ٹی ڈی نے 27 اکتوبر کو کراچی میں کم از کم تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس اور دیگر فورسز نے 26 اکتوبر کو کراچی اور صوبہ پنچاب میں 66 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

درایں اثناء، ایکسپریس ٹربیون نے 27 اکتوبر کو خبر دی کہ پاکستان نے مجوزہ پشاور کابل موٹروے کی امکانی تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کنسلٹنٹ اجرت پر رکھنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ اس منصوبے پر اندازاً تین برس اور 80 بلین روپے (763.6 ملین امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔

این ایچ اے کے ترجمان کاشف زمان نے کہا کہ کابل نے اگست 2013 میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران اس منصوبے کی درخواست کی تھی۔ اس شاہراہ سے متوقع طور پر دونوں ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کو وسط ایشیا تک رسائی حاصل ہو گی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500