پاکستان میں پرتشدد واقعات میں 6 شیعہ مسلمان ہلاک

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، 4 اکتوبر کو بلوچستان اور پنجاب میں چھ پاکستانی شیعہ، بشمول چار خواتین، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ڈان کے مطابق، صوبائی حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ، بلوچستان میں مسلح افراد، ایک بس میں سوار ہوئے اور چار ہزارہ شیعہ خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دی نیشن نے خبر دی کہ دریں اثناء راولپنڈی میں، مسلح افراد نے 4 اکتوبر کو دو شیعہ حضرات کو گولی مار دی۔ دونوں افراد محرم کے سلسلے میں ایک امام بارگاہ جا رہے تھے۔

دریں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ کراچی پولیس نے 5 اکتوبر کو راکٹ لانچرز اور اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سمیت اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500