دو پاکستانی سیکیورٹی اہلکار، مقامی عوامی نمائندہ جاں بحق

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں حالیہ پُرتشدد واقعات میں دو سیکیورٹی اہلکار اور ایک منتخب مقامی نمائندہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ڈان نے خبر دی کہ اتوار (11 دسمبر) کو ضلع آواران میں مسلح افراد نے اواران بلدیہ کمیٹی کے رکن مولابخش اور ایک دوسرے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دنیا ٹی وی نے سوموار (12 دسمبر) کو خبر دی کہ حال ہی میں مسلح افراد نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ایک جوان کو شہید کر دیا۔

دریں اثناء، ڈان نے خبر دی کہ پشاور میں مسلح افراد نے ہفتہ(10 دسمبر) کو کے پی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برائے انسدادِ دہشت گردی، ریاض الاسلام کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ نیم فوجی رینجرز نے اتوار (11 دسمبر) کو کراچی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک کھیپ پکڑی ہے جسے ایک گھر کے بیت الخلاء کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500