پاکستان کے سول، ملٹری قائدین کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کو بڑھانے پر اتفاق

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی — میڈیا نے خبر دی کہ 10 اگست کو پاکستان کے سویلین اور عسکری رہنما دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے ”صفائی“ کے آپریشنز کو وسعت دینے کے سلسلہ میں اتفاقِ رائے پر پہنچے۔

10 اگست کو اس معاملہ پر بات چیت کرنے کے لیے وزیرِ اعظم میاں محمّد نواز شریف نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرِ داخلہ، آرمی چیف اور اعلیٰ سطحی سیکیورٹی عہدیداران نے شرکت کی۔

دنیا ٹی وی کے مطابق شرکاء نے صفائی کے آپریشنز (خاتمہ اور چھاپوں) کو وسیع کرنے اور دہشتگردی کے لیے فراہمیٔ مالیات کی انسداد کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ انہوں نے مدرسوں کی اصلاحات پر بات چیت کرنے کی غرض سے علمائے دین کی ایک کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

جیو نیوز کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے 9 اگست کو بیان دیا کہ ایک روز قبل راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو دہشتگردی کے خلاف اپنی کوششیں تیز تر کرنے کا حکم دیا۔

راحیل نے کہا کہ 8 اگست کو کوئٹہ میں ہونے والا خود کش بم حملہ، جس میں 70 سے زائد افراد جاںبحق ہوئے، آپریشن ضربِ عضب (شمالی وزیرستان میں جون 2014 میں فوج کی جانب سے شروع ہونے والی جارحانہ کاروائی) کو ناکام بنانے کی ایک کوشش ہے۔

درایں اثناء، ڈان نے خبر دی کہ 9 اگست کو باجوڑ ایجنسی میں ایک ریموٹ کنٹرولڈ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) سے دو سپاہی شہید ہو گئے۔

حکام نے کہا کہ یہ اشخاص ٹٹوؤں پر سوار اپنی چوکی پر پانی فراہم کر رہے تھے کہ آئی ای ڈی پھٹ گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500