جنرل راحیل نے وزیرستان کا دورہ کیا

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی - جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پندرہ نومبر کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، راحیل نے اس عزم کا اظہار دہشت گردی کے شکار شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے قبائلی بزرگوں سے بات چیت کی اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

راحیل نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب جس کا آغاز فوج نے جون 2014 میں شمالی وزیرستان میں کیا تھا اور جو ابھی تک جاری ہے، نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا ہے اور یہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے قریب آ گیا ہے۔

راحیل نے کہا کہ حکام تمام عارضی طور پر بے گھر ہو جانے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کو عزت و احترام سے 2016 کے آخیر تک دوبارہ آباد کرے گی۔

دریں اثنا، پاکستانی فضائیہ کے ایک افسر، زاہد فاروقی کو پندرہ نومبر کو کراچی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500