کوئٹہ -- حکام نے سوموار (13 اگست) کے روز بتایا ہے کہ کوئٹہ کے مضافات میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے میں کم از کم آٹھ مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ کے مشرق میں کوئی 45 کلومیٹر دور، سنجیدی کے مقام پر کھدائی کے دوران کان کنوں کی جانب سے ڈائنامائٹ استعمال کرنے کے بعد کان بیٹھ گئی تھی۔
بلوچستان کے چیف مائنز انسپکٹر محمد افتخار نے اے ایف پی کو بتایا، "کان کی مختلف سرنگوں میں 22 کی تعداد تک مزدور موجود تھے، جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ان میں سے کچھ 4،000 فٹ (1،219 میٹر) تک کی گہرائی میں تھے۔"
انہوں نے کہا کہ نو مزدور جو بالائی سرنگوں میں تھے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا، لیکن بعد ازاں امدادی ٹیموں کو 800 فٹ (240 میٹر) کی گہرائی پر آٹھ کان کنوں کی نعشیں ملیں۔