سیکیورٹی فورسز نے فوج کے میجر کی شہادت میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

پاکستان فارورڈ

پشاور -- جمعرات (4 دسمبر) کے روز ڈان نے خبر دی کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو پچھلے سال کے آخر میں فوج کے ایک میجر کی شہادت میں ملوث تھے۔

28 سالہ میجر اسحاق کو نومبر میں خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت شہید کر دیا گیا تھا جب وہ ایک مطلوب دہشت گرد ظاہر شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے تلاشی لے رہے تھے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ شاہ اور اس کے ایک ساتھی کو جمعرات کے روز اسی ضلع میں مخبری کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دفاعی اہلکاروں نے چار گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500