پاکستانی فوج نے بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

از عبدالغنی کاکڑ

کوئٹہ -- حکام نے منگل (26 مارچ) کے روز بتایا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مخبری کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران کم از کم چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سے دو ممکنہ خودکش بمبار تھے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کارکن تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا، "جب فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا، تو دہشت گردوں نے فائر کھول دیا اور فوج کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے گرنیڈ استعمال کیے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، چاروں دہشت گرد مارے گئے۔"

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد 20 مارچ کو ضلع زیارت میں ہونے والے حملےکے ذمہ دار تھے، جس میں لیویز کے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

لورالائی کے مقامی دفاعی اہلکار، محمد جاوید نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "ٹی ٹی پی کے دہشت گرد قبائلی پشتون پٹی میں اعلیٰ سطح کے ایک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان ملزمان کی ہلاکت ایک بڑی پیش رفت ہے، اور فوج یہ کارروائی دیگر علاقوں میں جاری رکھے گی۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500