کراچی میں القاعدہ، ٹی ٹی پی کے 6 عسکریت پسند ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ذرائع ابلاغ نے جمعرات (9 فروری) کو خبر دی ہے کہ سیکورٹی افواج نے کراچی میں 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور بلوچستان سے اسلحے اور گرولہ بارود کے ذخیرے کو قبضے میں کیا۔

ڈان کے مطابق، ملیر کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راو انوار احمد نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا تعلق برصغیر پاک و ہند کی القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔ پولیس نے انہیں گداپ ٹاون میں جمعرات (9 فروری) کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا۔

پولیس نے کہا کہ عسکریت پسند سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور ان میں سے ایک دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ایک سو چالیس بچوں اور اساتذہ کے قتل عام میں ملوث تھا۔

علاوہ ازیں، فرنٹیئر کور (ایف سی) نے سوئی ڈسٹرکٹ، بلوچستان میں چار ٹن امونیم نائٹریٹ اور بم بنانے کا دوسرا دہشت گردی کا سامان قبضے میں لیا ہے۔ سماء کے مطابق یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات (9 فروری) کو بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500