اسلام آباد -- نااہل وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بدعنوانی کے ان الزامات کا سامنا کرنے کے لیے جمعہ (3 نومبر) کو عدالت میں پیش ہوئے جن کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
جولائی کے آخر میں، ان کے خلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے بدعنوانی کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ انہیں اکتوبر کے شروع سے سماعتوں پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کا سامنا تھا۔
انہوں نے زیادہ تر وقت لندن میں گزارا جہاں ان کی اہلیہ کا کینسر کا علاج ہو رہا ہے۔ وہ جمعرات (2 نومبر) کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
ان کے وکیل خواجہ حارث نے اے ایف کو بتایا کہ سخت سیکیورٹی میں روانہ ہونے سے قبل ایک مختصر سماعت میں، نواز شریف نے 5 ملین روپے (48،000 ڈالر) کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔
اگلی پیشی 7 نومبر کو ہے۔
نواز شریف اور ان کے حامیوں نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔