نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اے ایف پی

اسلام آباد -- ایک پاکستانی عدالت نے جمعرات (26 اکتوبر) کو، عہدے سے ہٹائے جانے والے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ نے ان کے خلاف پاناما پیپرز سے متعلق بدعنوانی کی ایک تفتیش کے شروع ہونے کے بعد، جولائی کے آخیر میں، نوازشریف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

نوازشریف کے وکیلِ دفاع ظفر خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے جمعرات کو مبینہ بدعنوانی کے دو کیسوں میں سابقہ راہنما کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ یہ وارنٹ نواز شریف کی طرف سے اس ماہ کے آغاز میں عدالت کے سامنے پیش ہونے میں ناکامی کے نتیجہ میں جاری ہوئے ہیں۔

خان نے کہا کہ اگلی سماعت 3 نومبر کو ہو گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، نوازشریف کا ابھی لندن سے پاکستان واپس آنا باقی ہے جہاں ان کی اہلیہ کلثوم سرطان کا علاج کروا رہی ہیں مگر وہ کئی دن پہلے جدہ، سعودی عرب پرواز کر گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500