اسلام آباد -- اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے جمعرات (19 اکتوبر) کو میاں محمد نواز شریف، معزول کیے جانے والے وزیرِاعظم، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر پر بدعنوانی کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف اور ان کے رشتہ داروں سے لندن میں کئی اپارٹمنٹس کی مبینہ طور پر غیر قانونی ملکیت کے سلسلے میں تفتیش کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے انہیں جولائی میں پاناما پیپرز سے ابھرنے والے الزامات سے تعلق پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
نوازشریف اس وقت برطانیہ میں ہیں۔ ان کے خاندان نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
مقدمے کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا۔