کراچی -- ڈان کی رپورٹ بروز پیر (18 ستمبر) کے مطابق سندھ پولیس نے دو ہندو طلباء کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں جمعہ اور ہفتے کے روز (15 اور 16 ستمبر) گرفتار کر لیا۔
انٹرمیڈیٹ (ہائی اسکول) کے دونوں طلباء کو مٹھی اور حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کا مذاق اڑانے کا الزام ہے۔