https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/07/27/newsbrief-03

پنجاب میں مارے جانے والے چھاپوں میں 21 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

لاہور -- جیو نیوز نے بدھ (26 جولائی) کو خبر دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 21 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سوات شاخ سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد بھی شامل ہیں. ان کو پنجاب میں آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتائی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس کا انسدادِ دہشت گردی کا شعبہ اور انٹیلیجنس ایجنسیاں صوبے کے مختلف علاقوں میں سرگرمیوں کو بڑھا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملزمان میں مبینہ اغواکاروں کا ایک گینگ اور کچھ غیر اندراج شدہ افغان شہری بھی شامل ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha