دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کا آپریشن جاری

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- پاکستانی فوج کے کمانڈروں نے جاری آپریشن ردالفساد کو جاری رکھنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ خبر ذرائع ابلاغ نے دی ہے۔

سماء کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ جرنلوں نے جمعرات (9 مارچ) کو راولپنڈی میں اپنے اس عہد کا اظہار پاکستانی فوج کے کمانڈروں کی 200ویں کانفرنس کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس میٹنگ کی سربراہی کی۔

سماء کے مطابق، موضوعات میں افغان سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر اور پولیس، عدلیہ اور مدرسوں کی اصلاحات شامل تھے۔

باجوہ نے کہا کہ ردالفساد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان میں امن اور استحکام قائم نہیں ہو جاتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، باجوہ نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر، عمر زخیلوال کے نام ایک پیغام میں کابل کے ہسپتال پر بدھ (8 مارچ) کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر دکھ کا اظہار کیا۔ یہ خبر دنیا نیوز نے جمعرات کو دی ہے۔

باجوہ نے پچ جانے والوں کے علاج جیسے معاملات میں پاکستانی کی طرف سے مدد کی پیشکش کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500