پاکستان نے آپریشن رد الفساد شروع کر دیا

اے ایف پی اور سٹاف

راولپنڈی -- ذرائع ابلاغ نے فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج نے پورے ملک میں "دہشت گردی کے باقی ماندہ/خفیہ خطرے" کو ختم کرنے کے لیے بدھ (22 فروری) کو آپریش رد الفساد کا آغاز کیا ہے۔

ڈان نے کہا کہ آپریشن کا مقصد ماضی کے آپریشنوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط کرنا اور سرحدوں کو محفوظ بنانا بھی ہے۔

فضائیہ، بحریہ، سول مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں شریک ہوں گی۔

اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ ہفتے حملوں کی لہر، بشمول لاہور میں ایک اور دوسرا صوبہ سندھ میں ایک صوفی کے مزار پر، جن میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کے بعد پاکستان میں فوج اور پولیس انتہائی چوکس رہی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500